Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر سندھ ہوا، زرتاج گل

Now Reading:

سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر سندھ ہوا، زرتاج گل

زرتاج گل نے کہا ہے کہ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر سندھ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شازیہ مری کی گفتگو پر سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف زرتاج گل نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شازیہ مری سمیت سندھ حکومت سیلاب کے حوالے سے بلاول کی “زیادہ بارش اور زیادہ پانی” کی احمقانہ مثل پر عمل پیرا ہیں۔

زرتاج گل نے کہا کہ شازیہ مری سیلابی صورتحال پر فلسفے جھاڑنا چھوڑیں،سندھ میں متاثرین کے لئے کوئی عملی کام کر کے دکھائیں۔

سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف نے یہ بھی کہا کہ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر سندھ ہوا،اسکی بنیادی وجہ سندھ حکومت کی نااہلی ہے۔

زرتاج گل کا کہنا تھا کہ سندھ میں زرداری مافیا نے عوام پر ظلم اور کرپشن کے علاوہ اور کچھ نہیں کیا، پنجاب اور پختونخواہ کی حکومتوں نے سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے بہترین کام کیا۔

Advertisement

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلاول زرداری کی سندھ میں حکومت ہے،غریب متاثرہ سندھیوں کو بےیارومددگار چھوڑ کر سیر سپاٹے کر رہا ہے۔

سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے صوبائی وزراء امیر ہو رہے ہیں اور عوام بدحال ہو رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سندھ کے وڈیروں نے اپنی زمینیں بچانے کے لئے پانی کا رُخ عوامی بستیوں کی جانب موڑ دیا، المیہ یہ ہے کہ دنیا سے امداد کی توقع رکھنے والے خود عوام کا خون چوس رہے ہیں۔

سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف زرتاج گل نے مزید کہا کہ سندھ میں عوام کی فصلیں اور املاک برباد ہو گئیں اور زرداری مافیا فوٹوسیشن کرتا رہ گیا، عمران خان کھڑے ہیں،سندھ کے عوام کو بھی مافیا سے آزاد کروانے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔

واضح رہے اس سے قبل ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ سندھ میں سیلاب سے تباہ کاری ہوئی ہے، موسمی تبدیلیوں کے تباہ کاریوں سے کوئی ملک بچ نہیں سکتا۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب سے تباہ کاریوں کا آنکھوں دیکھا حال بیان نہیں کرسکتی، جن ملکوں کا موسمیاتی تبدیلی میں حصہ نہیں اس کا سب سے زیادہ نقصان ان کا ہوا لیکن دنیا کی توجہ بلآخر پاکستان کی طرف آئی ہے۔

Advertisement

شازیہ مری نے یہ بھی کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پاکستان تشریف لائے جبکہ بین الاقوامی ادارے ہماری مدد کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حالات سنگین ہیں، بلوچستان کی صورتحال تشویشناک ہے جبکہ تین کروڑ تیس لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہیں اور بہت بڑا مرحلہ سیلاب متاثرین کی بحالی کا ہے۔

شازیہ مری کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج بھی پانی کھڑا ہے اس کی وجہ سے بیماریاں بھی پھیل رہی ہیں، بے زبان جانور بھی مر رہے ہیں لیکن کسی بھی صوبائی حکومت کی اتنی کیپسیٹی نہیں کہ سنبھال سکے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑا چیلنج ہے وفاقی حکومت ساتھ دے رہی ہے، موسم تبدیلیوں کے خطرات سے نمٹنے کیلئے تیاری کرنا ہوگی۔

شازیہ مری نے یہ بھی کہا کہ لوگوں کو اب بھی ٹینٹس کی ضرورت ہے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سیلاب متاثرین کو 25 ہزار روپے فی خاندان کو دے رہے ہیں

ان کا کہنا تھا کہ 25 اعشاریہ 49 ارب روپے 10 لاکھ 21 ہزار سیلاب متاثرین کو تقسیم کرچکے ہیں جبکہ 25 ہزار روپے میں کسی قسم کی کٹوتی نہیں ہے اور اگر کسی نے 25 ہزار روپے میں سے کسی نے کٹوتی کی تو اس کے خلاف ایکشن لیں گے۔

Advertisement

شازیہ مری کا یہ بھی کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی میں تعاون کیا، ابتک 48 لوگوں کے خلاف ایف آئی آر کٹوا چکے ہیں ان لوگوں کو خدا کا خوف نہیں، کہیں لوگوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائے گئے ہیں جبکہ مانیٹرنگ کو سخت رکھا گیا ہے اور سائبر کرائم کے واقعات سے نمٹنے کے لئے ایف آئی اے سے مدد لی ہے

 2ان کا کہنا تھا کہ اعشاریہ 8 ملین لوگوں تک پہنچنا ہے، وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ ہر متاثرہ شخص کو مدد ملے۔

شازیہ مری کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کو دماغ کے ڈاکٹر کی ضرورت ہے، جو لوگ عمران خان کو فالو کررہے ہیں ان کو بھی علاج کی ضرورت ہے۔

ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ اقتدار کے لئے یہ شخص ملک کو بدنام کررہا ہے ان کے گٹھیا الزامات کی مذمت کرتی ہوں جبکہ یہ شخص جو کچھ کررہا ہے اس میں پاکستان کا نقصان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر