Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ میں چہلم کے موقع پر ڈبل سواری پر پابندی عائد

Now Reading:

سندھ میں چہلم کے موقع پر ڈبل سواری پر پابندی عائد
ڈبل سواری

سندھ حکومت نے چہلم کے موقع پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔

سندھ کے تمام اضلاع میں 19 اور 20 صفر کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

چہلم حضرت امام حسین ؑ کے مرکزی جلوس کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق20 صفر، ہفتے کو مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا جو کہ اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیان امام بارگاہ کھارادر پر اختتام پزیر ہوگا۔

مرکزی جلوس سے قبل، علم کا ایک جلوس شاہ نجف امام بارگاہ مارٹن روڈ سے صبح نو بجے نشتر پارک آئے گا جس کے بعد جلوس نشتر پارک آنے کے بعد مرکزی مجلس عزا منعقد ہوگی جس کے بعد مرکزی جلوس دوپہر ایک بجے برآمد ہوگا۔

Advertisement

جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوتے ہی ایم اے جناح روڈ کو گرومندر سے عام ٹریفک کے لیئے بند کر دیا جائے گا جبکہ شاہراہ قائدین کو سوسائٹی آفس سے مزار قائد کی جانب آنے جانے کے لیئے بند کیا جائے گا۔

جلوس نشتر پارک سے نمائش، ایم اے جناح روڈ، سی بریز سے صدر، ریگل سے تبت سینٹر جائے گا اور تبت سینٹر ایم اے جناح روڈ سے لائٹ ہاوس ، بولٹن مارکیٹ سے کھارادر حسینیہ ایرانیان امام بارگاہ پر اختتام پزیر ہوگا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق تمام ڈائیورژن پر ٹریفک پولیس کے اہلکار، عوام کی رہنمائی کے لئے موجود ہونگے۔

‘چہلم کے موقع پر غیرمعمولی سیکیورٹی اقدامات کو یقینی بنایا جائے’

دوسری جانب آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے تمام ڈی آئی جیز کو جاری رہنما ہدایات میں کہا ہے کہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر متعلقہ اضلاع کے لحاظ سے غیرمعمولی سیکیورٹی اقدامات پر مشتمل متبادل پلان پر عمل درآمد کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ تمام تھانہ جات سندھ  اور بالخصوص کراچی کی سطح پر روزانہ کی بنیاد پر رینڈم اسنیپ چیکنگ کو یقینی بنایا جائے اور اس سلسلے میں تھانہ ٹوتھانہ مربوط روابط اور ممکنہ جرائم کے حوالے سے معلومات کی شیئرنگ لازماً کی جائے تاکہ فوری کارروائیوں کی بدولت جرائم پیشہ عناصر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جاسکے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ علاقوں میں انٹیلی جینس بڑھانے کے ساتھ ساتھ موبائل، موٹرسائیکل گشت، داخلی و خارجی پوائنٹس پرپکٹنگ سمیت مرکزی مساجد، امام بارگاہوں، مزارات، درگاہںوں کے علاوہ اقلیتی برادری کے مذہبی مقامات پرتمام تر حفاظتی اقدامات کو مذید سخت کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر