Advertisement
Advertisement
Advertisement

عدالت الیکشن کروانے کا حکم دے سکتی ہے، ہائیکورٹ ملتان بنچ

Now Reading:

عدالت الیکشن کروانے کا حکم دے سکتی ہے، ہائیکورٹ ملتان بنچ
عدالت

ہائی کورٹ کے ملتان بنچ نے چیف الیکشن کمشنر سے 13 ستمبر کو تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں ضمنی انتخابات روکنے کے معاملے پراین اے 157 سے پیپلز پارٹی و پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوارعلی موسیٰ گیلانی نے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جسٹس شمس محمود کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی جس میں ہائی کورٹ کے ملتان بنچ نے چیف الیکشن کمشنر سے 13 ستمبر کو تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

عدالت نے کہا کہ ملتان میں کوئی سیلاب نہیں، الیکشن ملتوی کرنے کی وجوہات بتائی جائیں۔ اگر تفصیلی جواب جمع نہیں ہوتا تو عدالت الیکشن کروانے کا حکم دے سکتی ہے۔ اس سے قبل ایسی نظیر ملتی ہیں جس میں عدالت نے خود الیکشن کا حکم دیا ہو۔

وکیل علی صدیقی نے عدالت کے سامنے مؤقف پیش کیا کہ سیٹ خالی ہونے پر 60 روز کے اندر الیکشن کرانا انتہائی ضروری۔ 20 ستمبر کو 60 روز مکمل ہوجائیں گے لیکن الیکشن کمیشن نے انتخاب روک دیا۔

Advertisement

درخواست گزارنے مؤقف اپنایا کہ حلقہ این اے 157 میں الیکشن سے دو دن پہلے الیکشن کمیشن نےغیرقانونی فیصلہ دے دیا۔ استدعا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن ملتوی کا حکم معطل کیا جائے۔

سید علی موسیٰ گیلانی کے وکیل ایڈوکیٹ محمد علی صدیقی نے الیکشن کمیشن کے نوٹی فکیشن کے خلاف لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ میں پٹیشن دائر کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر