
اینٹی کرپشن اختیارات کے ناجائز استعمال کے معاملے میں حلیم عادل شیخ کی درخواست خارج کردی گئی۔
تفصیئلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ، ان کے اہلِ خانہ اورملازمین کے خلاف درج مقدمات میں اینٹی کرپشن کی جانب سے اختیارات کے ناجائزاستعمال کے معاملے میں عدالت نے حلیم عادل شیخ کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ اس نوعیت کی درخواستیں پہلے بھی دائر کی جاچکی ہیں۔ اگر کوئی ایشو ہے تو درخواست گزار متعلقہ حکام سے رجوع کرسکتے ہیں۔ ایک ہی نوعیت کے معاملے پر بار بار نئی درخواستیں دائر نہیں کیں جا سکتیں۔
درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا کہ محکمہ اینٹی کرپشن کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔ سندھ میں انتخابات کے دوران دھاندلی کی شکایت پرمقدمات درج کیے گیے ہیں۔ عدالتی احکامات کے باوجود جیل میں میڈیکل کی سہولیات فراہم نہیں کی گئی تھیں۔
وکیل حلیم عادل شیخ کا درخواست میں مؤقف تھا کہ سندھ حکومت مجھے جعلی پولیس مقابلے میں قتل کرنا چاہتی ہے۔ استدعا ہے کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر اینٹی کرپشن،اینٹی انکروچمنٹ اور پولیس کے خلاف کارروائی کی جائے۔
وکیل حلیم عادل شیخ نے مؤقف اختیارکیا کہ عدالت کے احکامات کےباوجود حلیم عادل شیخ کو جیل میں سہولیات نہیں دی گئی۔ سینٹرل جیل کے اندرعلاج معالجہ سمیت بی کلاس کی سہولتیں نہ دینے پر درخواست دائر کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News