Advertisement
Advertisement
Advertisement

اینٹی کرپشن اختیارات کے ناجائز استعمال کا معاملہ، حلیم عادل شیخ کی درخواست خارج

Now Reading:

اینٹی کرپشن اختیارات کے ناجائز استعمال کا معاملہ، حلیم عادل شیخ کی درخواست خارج
حلیم عادل شیخ

اینٹی کرپشن اختیارات کے ناجائز استعمال کے معاملے میں حلیم عادل شیخ کی درخواست خارج کردی گئی۔ 

تفصیئلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ، ان کے اہلِ خانہ اورملازمین کے خلاف درج مقدمات میں اینٹی کرپشن کی جانب سے اختیارات کے ناجائزاستعمال کے معاملے میں عدالت نے حلیم عادل شیخ کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ اس نوعیت کی درخواستیں پہلے بھی دائر کی جاچکی ہیں۔ اگر کوئی ایشو ہے تو درخواست گزار متعلقہ حکام سے رجوع کرسکتے ہیں۔ ایک ہی نوعیت کے معاملے پر بار بار نئی درخواستیں دائر نہیں کیں جا سکتیں۔

درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا کہ محکمہ اینٹی کرپشن کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔ سندھ میں انتخابات کے دوران دھاندلی کی شکایت پرمقدمات درج کیے گیے ہیں۔ عدالتی احکامات کے باوجود جیل میں میڈیکل کی سہولیات فراہم نہیں کی گئی تھیں۔

وکیل حلیم عادل شیخ کا درخواست میں مؤقف تھا کہ سندھ حکومت مجھے جعلی پولیس مقابلے میں قتل کرنا چاہتی ہے۔ استدعا ہے کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر اینٹی کرپشن،اینٹی انکروچمنٹ اور پولیس کے خلاف کارروائی کی جائے۔

Advertisement

وکیل حلیم عادل شیخ نے مؤقف اختیارکیا کہ عدالت کے احکامات کےباوجود حلیم عادل شیخ کو جیل میں سہولیات نہیں دی گئی۔ سینٹرل جیل کے اندرعلاج معالجہ سمیت بی کلاس کی سہولتیں نہ دینے پر درخواست دائر کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر