Advertisement
Advertisement
Advertisement

کل دس بجےتک لاپتہ شہری کوعدالت میں پیش کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم

Now Reading:

کل دس بجےتک لاپتہ شہری کوعدالت میں پیش کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم
اسلام آباد ہائی کورٹ

توشہ خانہ کیس؛ چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئی جی اسلام آباد کو حکم دیا کہ کل دس بجےتک لاپتہ شہری کوعدالت پیش کیا جائے۔ 

تفصیلات کے مطابق شہری حسیب حمزہ کے لاپتہ ہونے سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ میں دوپہردوبجے کے وقفے کے بعد سماعت دوبارہ شروع یوئی۔

آئی جی اسلام آباد چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت میں پیش ہوئی اور عدالت کو بتایا کہ  حسیب حمزہ کی گُمشدگی پر ایف آئی آر درج کی جا چکی ہے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ آئی جی صاحب یہ ناقابل برداشت ہے۔ لاپتہ افراد سے متعلق پہلے ایک فیصلہ موجود ہے۔ فیصلے میں قراردیا تھا آئی جی اور متعلقہ افسران ذمہ دار ہوں گے۔ یہ عدالت اب اس فیصلے کے مطابق ہی کی جائے گی

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئی جی اسلام آباد کو حکم دیا کہ کل دس بجے تک لاپتہ شہری کوعدالت پیش کیا جائے۔ اگر ایسا نہیں ہوتا ہرایک کو بلا کراس کیخلاف کارروائی کریں گے۔ اگست سے بندہ غائب ہے۔ دنیا کی بہترین ایجنسیوں کیلئے کوئی مسئلہ نہیں کہ اسے پیش نہ کرسکیں۔

Advertisement

عدالت نے شہری کی بازیابی کیلیے زیادہ مہلت دینے کی آئی جی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے حکم دیا کہ کل دس بجے تک ہی لاپتہ حسیب کو پیش کریں۔ حسیب کی عدم بازیابی پر کل چیف کمشنر بھی پیش ہوں۔ چلیں دس کی جگہ ساڑھے گیارہ بجے تک پیش کریں۔

چیف جسٹس نے آئی جی سے کہا کہ آپ کو مہلت چائیےتو ساڑھے گیارہ بجے تک دے دیتے ہیں۔ یہ عدالت آپ پراعتماد کر رہی ہے کہ لاپتہ شہری کو پیش کریں گے۔ اس عدالت کی حدود میں یہ سب برداشت نہیں کیا جائے گا۔ وزیراعظم اس عدالت میں لاپتہ افراد کیسزمیں پیش ہو چکے ہیں۔

اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاپتہ شہری کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو دو بجے طلب کیا تھا۔

وکیل درخواست گزارنے عدالت سے کہا کہ 22 اگست کو گھرسے درخواست گزارکے بیٹے کو اٹھایا گیا، پولیس میں ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست دی مگر کچھ نہیں ہوا۔ پولیس نے کہا ہمارے پاس نہیں ایجنسیوں کے پاس ہے۔

لاپتہ شہری کی بازیابی سے متعلق درخواست پرچیف جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر