
امریکی سیکریٹری اسٹیٹ انٹونی بلنکن کے پاکستان کو سیلاب سے ہونے والی تباہی کے سبب چین سے قرضوں میں ریلیف لینے کی تجویز پر چین نے ردعمل سامنے آگیا۔۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین نے مشکل وقت میں پاکستان کی حقیقی دوست اور بھائی کی طرح مدد کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیلابی صورتحال کے بعد سے ہی چین پاکستان کی مدد کر رہا ہے۔
چین اب تک 40 کروڑ چینی یوآن کی انسانی امداد پاکستان بھیج چکا ہے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین کی سول سوسائٹی بھی پاکستان میں امدادی سرگرمیوں میں شامل ہے۔
تاہم ترجمان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ سیلابی متاثرین کی بحالی کے لیے پاکستان کی امداد جاری رکھیں گے، چین اور پاکستان کے درمیان سودمند معاشی اور مالیاتی تعاون رہا ہے۔
چینی ترجمان نے کہا کہ پاک چین تعاون پر بلاوجہ تنقید کے بجائے امریکا پاکستانی عوام کی حقیقی معنوں میں مدد کرے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News