پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے ایک اور مقبول جوڑے اداکار عمران اشرف اور اداکارہ کرن نے علیحدگی اختیار کرلی۔
تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل اداکارہ کرن اشفاق نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شوہر عمران اشرف کا نام ہٹایا تو یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے۔
بعد ازاں ماڈل واداکارہ کرن نے اپنے شوہر عمران اشرف کے ہمراہ شیئر کی گئی تمام تصاویر بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردیں۔

پاکستانی ڈراموں میں منفرد اداکاری کی وجہ سے اپنی الگ پہچان بنانے والے اداکار عمران اشرف نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے اہلیہ کرن سے علیحدگی کی تصدیق کردی۔

عمران اشرف نے لکھا ’’ انہوں نے اپنی اہلیہ سے علیحدگی اختیار کرلی ہے اور ہمارے لیے سب سے اہم ہمارا بیٹا روہم ہے جس کے لیے ہم بہترین والدین بننے کی کوشش کریں گے۔
واضح رہے کہ اداکار عمران اشرف نے جولائی 2018 میں ماڈل واداکارہ کرن اشفاق حسین ڈار سے شادی کی تھی اور دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
