Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکہ نے یوکرین کے لیے نئی فوجی امداد کا اعلان کر دیا

Now Reading:

امریکہ نے یوکرین کے لیے نئی فوجی امداد کا اعلان کر دیا

امریکہ نے روس سے نبرد آزما یوکرین کے لیے نئی فوجی امداد کا اعلان کر دیا، یہ امداد 275 ملین ڈالرز مالیت کی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق یہ اعلان امریکہ کی طرف سے جمعہ کے روز کیا گیا ہے۔ اس امریکی اعلان کے بعد اب تک یوکرین کے لیے امریکی امدادی فوجی امداد کی مجموعی مالیت ساڑھے اٹھارہ ارب ڈالرز ہو گئی ہے۔

امریکہ کی طرف سے یہ جنگی امداد جنوری 2021 سے لے کر اب تک دی گئی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے کہا میں امریکی صدر نے اپنے چوبیسویں ڈرا ڈاؤن اختیار کے تحت دیئے گئے اختیارات کے تحت یہ اعلان کر رہا ہوں۔

انتونی بلنکن نے کہا کہ اگست 2021 سے اب تک یوکرین کے لیے ڈرا ڈاون کے حوالے سے امداد دی جارہی ہے، انہوں نے مزید کہا ڈرا ڈاون کے تحت یوکرین کو دی جانیوالی یہ امداد پینٹا گون کی انوینٹریز میں سے ہے۔

Advertisement

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم یوکرین کو فضائی دفاع کا نطام دینے کے لیے بھی کوشش اور تیاری کر رہے ہیں۔

انتونی بلنکن کے مطابق ناسا اس حوالے سے امریکی فضائی دفاع کے سسٹم کے دو ابتدائی یونٹ تیار کر چکا ہے جو اگلے ماہ یوکرین کے حوالے کر دیئے جائیں گے۔

وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا ہے کہ امریکہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر اس معاملے پر بھی کام کر رہے ہیں کہ امریکی اتحادی ممالک اپنا دفاعی نظام بھی یوکرین کو فراہم کریں۔

واضح رہے روس نے رواں سال 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کیا تھا، تب سے اب تک اسے اربوں دالر کی امداد دی جا چکی ہے۔

پنٹا گون کی ڈپٹی پریس سیکرٹری سبرینا سنگھ نے بتایا تھا کہ اس امدادی پیکیج میں ایم ایم توپ کے گولوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

اسی طرح ٹینک شکن سسٹم اور دوسرا چھوٹا اسلحہ بھی شامل ہے علاوہ ازیں چار سیٹ لائٹ انٹیناز بھی اس فوجی امدادی پیکج میں شامل کیے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر