Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی سپریم کورٹ کا حجاب پر پابندی سے متعلق منقسم فیصلہ

Now Reading:

بھارتی سپریم کورٹ کا حجاب پر پابندی سے متعلق منقسم فیصلہ
حجاب

بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی سے متعلق منقسم فیصلہ سامنے آیا ہے۔ 

بھارتی سپریم کورٹ میں جسٹس ہیمنت گپتا اور جسٹس سدھا نشو دھولیہ پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے حکومتی فیصلے کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔

رپورٹ کے مطابق فریقین کے دلائل سننے کے بعد بینچ کے ایک جج نے پابندی کو برقرار رکھتے ہوئے مسلم طالبات کی درخواستیں خارج کردیں تاہم دوسرے جج نے ان درخواستوں کو سماعت کے لیے منظور کردیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ دو رکنی بینچ اسکول میں حجاب پر پابندی کے معاملے پر منقسم ہے اور عدالتی بینچ نے معاملے کو بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یو یو للت کے سپرد کر دیا، جو اس معاملے کی مزید سماعت کے لئے نیا بینچ تشکیل دیں گے۔

خیال رہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک رواں سال فروری میں اسکول میں حجاب پر پابندی عائد کرنے والی پہلی ریاست بنی تھی اور اس فیصلے نے مسلمان طالبات اور ان کے والدین کو مشتعل کردیا تھا اور انہوں نے فیصلے کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا۔

Advertisement

بھارتی میڈیا کے مطابق دوران سماعت جسٹس ہیمنٹ گپتا نے ریمارکس دیے کہ وہ حجاب سے متعلق کرناٹک ہائی کورٹ کے حکم کو چینلج کرنے والی درخواستوں کو مسترد کرنا چاہتے تھے تاہم ان کے ساتھی جج جسٹس سدھا نشو دھولیہ نے ان درخواستوں کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے کہا کہ حجاب پر زبردستی نہیں کی جاسکتی، یہ سب کی اپنی مرضی ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ میں اختلاف کے باعث معاملہ چیف جسٹس کو بھیج دیا گیا ہے اور حتمی فیصلہ آنے تک طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی برقرار رہے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا میں ٹرمپ کے خلاف مظاہرے ، ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے
جنگ بندی کے باجود اسرائیلی بربریت جاری،اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 11 فلسطینی شہید
امریکا: عدالت نے شکاگو میں فوج تعیناتی روک دی، صدر ٹرمپ عدالت پر برہم
پاکستان اور افغانستان میں جنگ بندی کرانا پڑی تو یہ میرے لیے یہ بہت آسان ہے، ٹرمپ
چین میں کرپشن کیخلاف بڑی کارروائی ، اعلیٰ فوجی عہدیدار سمیت 9 افسران برطرف
مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ، بھارتی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بڑی تنزلی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر