انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں آنے والے 5.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں نے تباہی مچا دی، زلزلے کے باعث دو افراد ہلاک ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں 5.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے جس میں 2 افراد ہلاک، 15 زخمی اور درجن سے زائد گھر تباہ ہوگئے،
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی،
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز جزیرے سماترا سے 43 کلومیٹر دور شمال مشرقی علاقے سائیبولگا میں 13 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا،

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی رہائشی گھروں سے نکل آئے اور میدان میں جمع ہوگئے،
امدادی کاموں کے دوران دو آفٹر شاکس زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے جن کی شدت 5.0 تھی۔
حکام کے مطابق ستمبر کے وسط سے، سماٹرا میں کم از کم 11 زلزلے آئے، ان میں سے سات مغربی سماٹرا میں تھے، جن میں بکٹنگگی، پیریمان، ویسٹ پاسمان، اور پادانگ پنجانگ شامل ہیں۔
آخری طاقتور زلزلہ 13 سال پہلے بالکل اسی دن آیا تھا۔ اس وقت M7.6 زلزلے نے بہت تباہ کن اثر ڈالا، زلزلے کا مرکز پیریمان اور پادانگ ساحل پر پایا گیا، جو میگا تھرسٹ زون کے تحت اوشین پلیٹ سلیب کی خرابی سے شروع ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
