
سابق ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم سوری کوئٹہ میں ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق قاسم سوری بینک اکاونٹ سے متعلق اپنا جواب ریکارڈ کروانےاپنے وکیل اقبال شاہ ایڈووکیٹ کے ساتھ ایف آئی اے میں پیش ہوئے۔
اس موقع پرسابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کہا کہ ہماری پارٹی پرفارن فنڈنگ کا کیس کیا گیا تھا۔ فارن فنڈنگ کیس غلط اور بے بیناد ہے ہمیں کیہں باہرسے فنڈنگ نہیں ہوئی۔
سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ امپورٹڈ سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ امپوٹڈ حکومت کوشش کر رہی ہے کہ کسی طرح ہمیں تنگ کیا جائے۔ امپورٹڈ حکومت کو ضمنی الیکشن میں بری طرح شکست ہوئی ہے۔
قاسم سوری نے کہا کہ کوئٹہ ایف آئی اے میں انکوائری کے لئے آیا ہوں۔ آج پیشی میں کچھ اکاؤنٹ کے بارے میں سوالات ہوئے۔ پی ٹی آئی کےاکاونٹ میں کچھ پیسے آئے تھےجو پارٹی کے اخراجات کیلئے تھے۔
سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ یہ پیسے بھی 2011 سے 2014 کے درمیان بجھوائے گئے تھے۔ خان صاحب حالات ٹھیک ہونے کے بعد جلد بلوچستان دورے پر آئیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News