نجی ٹی وی چینل کی خاتون رپورٹر کی موت کے افسوسناک حادثے کے بعد عمران خان نے لانگ مارچ منسوخ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی حقیقی آزادی مارچ کے قافلے کو پنڈی بائی پاس سے ہوتے ہوئے گوجرانولہ پہنچنا تھا تاہم افسوسناک حادثے کے بعد حقیقی آزادی مارچ کے تیسرے دن کا اختتام سادھوکی میں کر دیا گیا اور حقیقی آزادی مارچ کے چوتھے روز کا آغاز کامونکی سے ہوگا۔
چیئرمین عمران خان کی خاتون صحافی کیساتھ حادثے پر اظہار تعزیت اور آج کے دن کے لیے لانگ مارچ کو فوری طور پر روک دیا گیا۔
#حقیقی_آزادی_لانگ_مارچ pic.twitter.com/6F5ovNM6XZ
Advertisement— PTI (@PTIofficial) October 30, 2022
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے آزادی مارچ کے دوران نجی ٹی وی چینل کی رپورٹر صدف نعیم کی موت کے خوفناک حادثے کے باعث صدمے میں ہوں اور میرے پاس اپنا دکھ بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔
Shocked & deeply saddened by the terrible accident that led to the death of Channel 5 reporter Sadaf Naeem during our March today. I have no words to express my sorrow. My prayers & condolences go to the family at this tragic time. We have cancelled our March for today.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 30, 2022
عمران خان نے کہا کہ خاتون رپورٹر کے ساتھ پیش آنے والے حادثے پر بہت دکھ ہوا جس کی وجہ سے وہ جان کی بازی ہار گئیں، خاتون رپورٹر کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں ، ہمیں کامونکی جانا تھا لیکن مارچ یہیں روک رہے ہیں، دعاہے اللہ خاتون رپورٹر کے لواحقین کو صبر دے ۔
آج خاتون رپورٹر کے ساتھ جو حادثہ پیش آیا اس پر عمران خان اور تمام قیادت انتہائی افسردہ ہے۔ آج کے دن کے لئے مارچ کی سرگرمیوں کو معطل کیا جاتا ہے۔ عمران خان اور پارٹی قیادت خاتون رپورٹر کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں #حقیقی_آزادی_لانگ_مارچ pic.twitter.com/4vmyvVkjKw
— PTI (@PTIofficial) October 30, 2022
وزیراعلیٰ پنجاب
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے خاتون رپورٹر کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خاتون صحافی کی موت پر دلی صدمہ ہوا ہے، اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے، دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
عمر سرفراز چیمہ
مشیر داخلہ و اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی جانب سے چینل فائیو کی رپورٹر صدف نعیم کے انتقال پر اظہار افسوس کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ صدمے کی اس گھڑی میں سوگواران کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ صدف نعیم ایک انتہائی محنتی، قابل اور ملنسار خاتون تھیں، صدف نعیم نے اپنی محنت اور انتھک لگن سے صحافتی حلقوں میں اپنی پہچان بنائی، اللّٰہ تعالیٰ ان کے پسماندگان کو صبر و استقامت عطا فرمائے۔
فواد چوہدری
سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ صدف سے زیادہ جرآت مند اور محنتی رپورٹر بہت کم دیکھے، ایک جی دار لڑکی، کل ہی عمران خان سے انٹرویو کے بعد صدف کا لاہور کی سب سے جی دار اور محنتی رپورٹر کے طور پر تعارف کروایا تو اس کی آنکھیں چمک اٹھیں کیا معلوم تھا یہ ملاقات آخری ہو گی، خدا فریق رحمت کرے۔
آج کے افسوسناک حادثے کے بعد فوری طور پر مارچ کو روک دیا گیا ہے. انشاءاللہ کل کامونکی سے دوبارہ آغاز ہو گا #حقیقی_آزادی_لانگ_مارچ
— Asad Umar (@Asad_Umar) October 30, 2022
اسد عمر
پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل وسابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ آج کے افسوسناک حادثے کے بعد فوری طور پر مارچ کو روک دیا گیا ہے. انشاءاللہ کل کامونکی سے دوبارہ آغاز ہو گا۔
اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ چئیرمن تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھا اور عوام کی جانب سے جگہ جگہ والہانہ استقبال کیا جارہا تھا اور استقبالیہ کیمپوں سے شرکاء پر گل پاشی بھی کی جارہی تھی تاہم حادثے کے بعد عمران خان نے آج کے لیے مارچ ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔
مریدکے میں مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ مرید کے کے لوگوں پر پورا اعتماد تھا، ڈٹے رہنے پرعوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ مریدکے کے جنون اور جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں، صرف اللہ سے مدد مانگتا ہوں، امریکا یا کسی اور سے نہیں۔
ملک میں انتخابات کے علاوہ قانون کی حکمرانی چاہتا ہوں
سابق وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں انتخابات کے علاوہ قانون کی حکمرانی چاہتا ہوں، عوام کے حقوق کی حفاظت کی جائے، میں نے 22سال جدوجہد کی، کسی کی منتیں نہیں کیں، عوام کی طاقت سے اوپر آیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ اربوں روپے خرچ کر کے لوگوں کے ضمیر خریدے گئے، قوم امپورٹڈ حکومت کو نہیں مانتی، آج بھی کہتا ہوں صاف شفاف الیکشن ہونے چاہئیں۔
بوٹوں کی پالش کرنا تمہاری زندگی ہے
عمران خان نے کہا کہ تم سے بات کرنے کا کیا فائدہ، تمہارے پاس بات کرنے کیلئے ہے کیا؟ میری قوم کسی کے سامنے جھکنے والی نہیں، میں نے ان سے بات کی جن کو ملنے کیلئے آپ ڈگی میں چھپ کر جاتے تھے، تمہارے ساتھ بات چیت کرنے کیلئے ہے کیا، بڑے بڑے بوٹوں کی پالش کرنا تمہاری زندگی ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ شہباز شریف سن لو! بوٹ پالش کرنے والوں سے بات نہیں کرتا، شہبازشریف نے بیان دیا کہ میں نے آپکو پیغام پہنچایا، شہباز شریف نے کہا آرمی چیف کی تعیناتی کا پیغام پہنچایا۔
صرف شفاف انتخابات کے علاوہ کوئی بات نہیں کی
انہوں نے کہا کہ تم نے امریکا کے جوتے پالش کرنے کے بعد ڈگی میں بند ہو کر بوٹ پالش کیے، شہبازشریف تمہارے پاس میں کیوں پیغام پہنچاؤں گا؟
عمران خان نے مزید کہا کہ میں نے ان سے بات کی جو تمہیں اشاروں پر چلاتے ہیں، میں نے صرف شفاف انتخابات کے علاوہ کوئی بات نہیں کی۔
خیال رہے کہ تحریک انصاف کے مارچ کی پہلی منزل جمعہ کی شب لبرٹی چوک سے شاہدرہ انٹر چینج تک مکمل ہوئی تھی، عمران خان کی تقریر کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنان نے شاہدرہ میں قیام پذیر ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
