شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ وطن دشمنوں کی اعلیٰ عہدوں پر تعیناتی قوم کے شعور کو چیلنج ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بدنام زمانہ مجرموں، وطن دشمنوں کی اعلیٰ عہدوں پر تعیناتی قوم کے اجتماعی شعور اور قومی غیرت کو چیلنج ہے۔
بدنام زمانہ مجرموں، وطن دشمنوں کی اعلی عہدوں پر تعیناتی قوم کے اجتماعی شعور اور قومی غیرت کو چیلنج ہے۔حسین حقانی جیسے ملک دشمن کا پاکستان کا امریکہ میں لابییسٹ ہونا، کامران ٹیسوری کا گورنر سندھ، شہباز شریف کا وزیر اعظم،رانا ثنااللہ کا وزیردداخلہ بنائے جانا اسی سازش کی کڑیاں ہیں
Advertisement— Shehryar Afridi (@ShehryarAfridi1) October 10, 2022
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی نے مزید کہا کہ حسین حقانی جیسے ملک دشمن کا پاکستان کا امریکہ میں لابییسٹ ہونا، کامران ٹیسوری کا گورنر سندھ، شہباز شریف کا وزیر اعظم، رانا ثناءاللہ کا وزیر داخلہ بنائے جانا اسی سازش کی کڑیاں ہیں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
