Advertisement
Advertisement
Advertisement

سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس؛ آئندہ سماعت پروکیل درخواست گزارکو مذید تیاری کی ہدایت

Now Reading:

سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس؛ آئندہ سماعت پروکیل درخواست گزارکو مذید تیاری کی ہدایت
سانحہ ماڈل ٹاؤن لاہورہائیکورٹ

سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے کہا کہ عدالت بہتر جانتی ہے کہ لارجر بنچ کو کیس کی سماعت کب کرنا ہے، آپ آئندہ سماعت پر تیاری کرکے آئیں۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں سانحہ ماڈل ٹائون کی استغاثہ کی سماعت دوسرے جج کو منتقل کرنے کی متفرق درخواست پر سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس لایور ہائیکورٹ نے جواد حامد کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ آپ نے اس متفرق درخواست میں 12 فریق بنائے ہیں اور متعلقہ فریق شامل نہیں کیے۔

وکیل درخواست گزارنے جواب دیا کہ سرمیں کیس کے ٹرانسفر کے لیے آیا ہوں جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ اسی کیس میں دس مختلف متفرق درخواستیں دائر کرچکے ہیں۔ آپ نے دستاوزات لگانے کی متفرق درخواستیں بھی دیں۔ آپ متعلقہ دستاویزات لگا کر مرکزی کیس لگانے  کی استدعا کردیں۔

عدالت نے وکیل کو ہدایت کی کہ آپ کیس کو پڑھ کر آئیں، آپ نے بتانا ہے کہ کہ کیس کیا ہے؟

Advertisement

وکیل درخواست گزار نے جواب دیا کہ جی  متعلقہ دستاویزات لگا چکا ہوں، کیس کو پرسوں کے لئے رکھ دیں۔

چیف جسٹس محمد امیربھٹی نے کہا کہ میں نے کیس کو دیکھا ہے آپ اب بھی  مؤقف دے سکتے ہیں۔

وکیل درخواست گزار نے جواب دیا کہ کسی بھی عدالت  میں کیس ٹرانسفر کردیں یہ نہیں کہتا فلاں جج کے پاس لگا دیں، جس جج کی عدالت میں کیس ہے انہیں سابقہ حکومت نے تعینات کیا،  پھر ان کو توسیع دی گئی ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ آپ غلط بات نہ کریں، اے ٹی سی کے جج کو حکومت نے نہیں چیف جسٹس ہائیکورٹ نے توسیع دی۔

وکیل درخواست گزار نے مؤقف بیان کیا کہ  اے ٹی سی کے جج صاحب ایک ذہن بناکر کیس کی سماعت کررہے ہیں۔ جس طرح سماعت ہورہی اس طرح ملزمان بری ہورہے ہیں۔ آپ لاہور ہائیکورٹ  میں سانحہ ماڈل ٹاون کیس کے لارجر ببچ کیس کو سماعت کے لئے مقرر کردیں۔ جس پرعدالت نے وکیل سے کہا کہ عدالت بہتر جانتی ہے کہ لارجر بنچ کو کیس کی سماعت کب کرنا ہے، آپ آئندہ سماعت پر تیاری کرکے آئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی ، خواجہ آصف
صدر کو تاحیات گرفتار یا ان کیخلاف کوئی کیس نہیں بن سکے گا ، مسودے میں نئی شق شامل
پاک فوج کی جانب سے وانا کے عوام کے لئے مسجد کا تحفہ ، 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش
وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کر دیا
آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج
آذربائیجان کی فتح غزہ و کشمیر کے حریت پسندوں کیلیے مشعل راہ ہے ، شہبازشریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر