Advertisement
Advertisement
Advertisement

دودھ کی قیمت میں من مانا اضافہ، گراں فروشوں پر جرمانے

Now Reading:

دودھ کی قیمت میں من مانا اضافہ، گراں فروشوں پر جرمانے
دودھ

دودھ

ڈپٹی کمشنر ایسٹ کی جانب سے ڈسٹرکٹ ایسٹ میں دودھ کی گراں فروشی کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر صدر ، سول لائن ، لیاری ، آرام باغ اور گارڈن  کا ضلع جنوبی میں مہنگے داموں روز مرہ  اشیاء اور دودھ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔ اس دوران 16  دودھ کی دکانوں پر 2،55,000 کے جرمانے عائد کیے گئے اور 6 دکانوں کو سیل کردیا گیا جب کہ 6 منافع خوروں کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر سول لائن نے کلفٹن ڈیفنس کے علاقے میں  کارروائی کرتے ہوئے دودھ کی 1 دکان پر 20000 کا جرمانہ عائد کردیا۔

اسسٹنٹ کمشنر لیاری نے لیاری کی علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے دودھ کی 2 دکانوں پر 40,000 کے جرمانے عائد کیے۔

اسسٹنٹ کمشنر صدر نے پرائز چیکنگ کے دوران 7 دودھ کے دکانوں دکانوں پر 110000 کے جرمانے عائد کئے اور 4 دکانیں سیل کیں۔

Advertisement

اسسٹنٹ کمشنر گارڈن  کی جانب سے بھی پرائس چیکنگ کے دوران دودھ کے 3 دکانوں پر 40000 کے جرمانے عائد کئے گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ نے  3 ملک شاپس پر 45000 کے جرمانے عائد کئے اور 2  دکانیں سیل کیں۔

دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد کا سب ڈویژن فیروز آباد کے مختلف علاقوں میں گراں فروشی کے خلاف ایکشن دو دوکانوں کو سیل اور متعدد دوکانداروں پر کارروائی کے دوران 25 ہزار جرمانہ عائد کردیا ۔

اسسٹنٹ کمشنر گلشن اقبال کی جانب سے کاروائی کے دوران 7 دوکانوں کو سیل 8 ملک شاپ پر 40000 ہزار جرمانے اور 4 دوکانداروں کو جیل بھیج دیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر جمشید ٹاؤن نے دودھ کی قیمت میں اضافے پر 6 گراں فروشوں کو 30000 ہزار جرمانہ اور متعدد دوکانداروں کو تنبیہ کی ۔

اسسٹنٹ کمشنر اسکیم 33 کی ٹیم نے کاروائی کے دوران تقریباّ 10 دوکانوں کا وزٹ کیا اور زائد قیمت وصول کرنے والے دوکانداروں کو تنبیہ کیا اور دوبارہ اطلاع ملنے پر سخت کاروائی کا عندیہ بھی دیا ۔

Advertisement

ڈی سی ایسٹ نے کہا کہ تمام دوکاندار ، دودھ فروش اپنی دوکانوں پر کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ پرائز لسٹ لازمی آویزاں کریں ۔

ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کیپٹن ریٹائرڈ محمد سعید لغاری  کی اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات دی کہ مہنگے داموں دودھ سمیت روزمرہ کی اشیا فروخت کرنے والے منافع خوروں کے ساتھ سختی سے نپٹا جائے اور کمشنر کراچی ریٹ لسٹ پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر