Advertisement
Advertisement
Advertisement

الیکشن کمیشن ن لیگ کا ذاتی ملازم بنا ہوا ہے، یاسمین راشد

Now Reading:

الیکشن کمیشن ن لیگ کا ذاتی ملازم بنا ہوا ہے، یاسمین راشد
یاسمین راشد

جب عمران خان حکم کریں گے ہم پنجاب کی جیلیں بھر دیں گے، یاسمین راشد

یاسمین راشد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ن لیگ کا ذاتی ملازم بنا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت اور صدرپی ٹی آئی سنٹرل پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے عوامی احتجاج کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کے خلاف غیر قانونی فیصلہ کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔

اس موقع پر ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ بابوصابو پر ہزاروں کارکنان الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اکھٹے ہوئے ہیں، بابوصابوانٹرچینج پر مختصر کال پر کارکنان کاجم غفیر آچکا ہے۔

ڈاکٹریاسمین راشد نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن ن لیگ کا ذاتی ملازم بنا ہوا ہے، شہبازشریف یہ ذہن میں بٹھالویہ پارٹی ڈرنے والی نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف پاکستان سے محبت کرنے والی پارٹی ہے جبکہ پاکستانی قوم بھی غیرت مند ہے تمہارے جیسی بے غیرت نہیں ہے۔

Advertisement

صوبائی وزیر صحت کا یہ بھی کہنا تھا کہ تم امریکہ سے پہلے طماچے کھاتے ہواور پھراسکے بوٹ پالش کرتے ہو، وفاقی حکومت کی جانب سے اوچھے ہتھکنڈوں کوکسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ عمران خان نے تو کہا ہے کہ عام انتخابات کرواؤ، ہمیں چھان بورے کی حکومت راستے بند کرنے پر مجبورکررہی ہے، ہم امپورٹڈ حکومت کے خلاف ہمیشہ اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتے رہیں گے

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وفاقی حکومت کو حیا شرم نہیں ہے لیکن ہم توشرم والے لوگ ہیں، پاکستان ایک آزاد ملک ہے، پاکستان کسی صورت امریکہ کی غلامی قبول نہیں کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کے سمندرنے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو مسترد کردیا ہے، عمران خان جیسے لیڈرنے پوری دنیا میں پاکستان اور اسلام کا بول بالا کروایا، عمران خان ایک سچے اور اچھے مسلمان ہیں۔

یاسمین راشد کا یہ بھی کہنا تھا کہ ن لیگ والے امریکہ کے یارہیں اورغدار ہیں، پاکستان امریکہ کیلئے ہمیشہ ایک خطرناک ملک ہی رہے گا، جوبائیڈن نے پاکستان سے ڈرکر ملکی سالمیت کے بارے میں گٹھیا بیان دیا ہے۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کررہا تھا، عوام تمہیں ہر انتخاب میں شکست دے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر