
وفاقی وزیر برائے پاور انجینئر خرم دستگیر خان نے این ٹی ڈی سی کے دو گرڈ اسٹیشنز کا افتتاح کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق انجینئر خرم دستگیر خان نے اپنے بیان میں کہا کہ بہتر وولج پروفائل کے ساتھ صارفین کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی کے لئے پاور ٹرانسمیشن نیٹ ورک کی قابل اعتمادی بھی اہم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت صارفین کی مشکلات اور ان کے مسائل جیسے کم وولٹیج اور جبری لوڈ شیڈنگ سے پوری طرح آگاہ ہے، 500 کے وی گرڈ اسٹیشن فیصل آباد ویسٹ اور 220 کے وی گرڈ سٹیشن لالیاں مکمل ہو چکے ہیں، جو بالترتیب 16.9 ارب روپے اور 4 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ منصوبے 2400 میگاواٹ کی مجموعی صلاحیت کے ساتھ ساتھ دو ایل این جی پاور منصوبوں سے بجلی بنانے میں مدد کرینگے۔
منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی رانا عبدالجبار خان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبے خطے میں این ٹی ڈی سی کے ٹرانسمیشن نیٹ ورک کو مضبوط کریں گے جس سے فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) کو ریلیف ملے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ فیسکو میں اوور لوڈنگ، کم وولٹیج اور جبری لوڈشیڈنگ کے مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی، اس منصوبے کی تکمیل سے فیسکو کے گھریلو، صنعتی، تجارتی اور زرعی صارفین کی بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News