Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کی ہندو تہواروں کے دوران بھارتی مسلمانوں کے خلاف تشدد کی شدید مذمت

Now Reading:

پاکستان کی ہندو تہواروں کے دوران بھارتی مسلمانوں کے خلاف تشدد کی شدید مذمت
ترجمان دفترخارجہ

پاکستان نے حالیہ ہندو تہواروں کے دوران بھارتی مسلمانوں کے خلاف تشدد کے تازہ ترین واقعات کی شدید مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان بھارت میں مسلمانوں کے خلاف ہندوتوا انتہا پسندوں کے تشدد اور دشمنی کے تازہ واقعات کی شدید مذمت کرتا ہے، تشدد اور نفرت کے یہ واقعات حالیہ ہندو تہواروں نوراتری اور دسہرہ کے دوران پیش آئے۔

 انہوں نے کہا کہ زعفرانی دہشت گردی کا یہ مظہر بھارتی سماج پر گہرائی سے چھایا ہوا ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں مسلمان لڑکوں کے خلاف تشدد دکھایا گیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ مسلم نوجوانوں کو آر ایس ایس کے دہشت پسندوں نے تہوار پر پتھراؤ کے الزام میں کھمبوں سے باندھ کر بے رحمی سے پیٹا، مقدس ہندو مقامات پر پتھراؤ کے بے بنیاد الزام پرمدھیہ پردیش میں مسلم خاندانوں سے تعلق رکھنے والے مکانات کو مسمار کرنا بھی قابل مذمت ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج کے بھارت میں مسلمانوں کے خلاف تشدد ایک معمول بن چکا ہے، مذہبی تہواروں کے دوران صورتحال انتہائی تشویشناک ہو جاتی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ بھارت میں اسلامو فوبیا میں خوفناک اضافہ بی جے پی آر ایس ایس حکومت کی اکثریتی ‘ہندوتوا’ ایجنڈے کی اندھی تقلید کا نتیجہ ہے، یہ اضافہ اسلام اور مسلم مخالف بیان بازی کی اس کی کھلی حمایت کا ایک تکلیف دہ نتیجہ ہے۔

عاصم افتخار احمد کا کہنا تھا کہ بھارت کا نام نہاد ’سیکولرازم‘ کا لبادہ مکمل طور پر اتار لیا گیا ہے، بھارت نے ایک غیر اعلانیہ ’ہندو راشٹرا‘ کا اپنا حقیقی چہرہ بےنقاب کر دیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان بھارتی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف فرقہ وارانہ تشدد اور نفرت کو ہوا دینے والے بنیاد پرست ہندو عناصر کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے عناصر کو استثنیٰ دینے کے بجائے، بھارت کو بھارت میں اسلامو فوبیا کی مسلسل بڑھتی ہوئی لہر کو روکنے کے لیے قابل عمل اقدامات کرنے چاہئیں۔

ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد نے مزید کہا کہ پاکستان عالمی برادری، اقوام متحدہ و انسانی حقوق کی مشینری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ بھارت میں اسلامو فوبیا کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال کا نوٹس لے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر