Advertisement
Advertisement
Advertisement

جماعت اسلامی صرف ایمانداری کی بنیاد پر سیاست کرتی ہے، نعیم الرحمٰن

Now Reading:

جماعت اسلامی صرف ایمانداری کی بنیاد پر سیاست کرتی ہے، نعیم الرحمٰن

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی صرف ایمانداری کی بنیاد پر سیاست کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے بلدیاتی انتخابی مہم اور تیاریوں کے سلسلے میں بلدیاتی امیدواروں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن پاکستان 23 اکتوبر کو بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کا واضح اور دو ٹوک اعلان کرے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن سندھ حکومت کی کروڑوں روپے کی اشتہاری مہم کا بھی نوٹس لے اور اشتہارات بھی بند کروائیں کیونکہ یہ انتخابی ضابطے کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے ہر دور میں عوامی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی، لوگوں کی خدمت کی اور ہمیں جب بھی موقع ملا کراچی کی بلدیہ میں ہم نے مثالی اور ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی دولت کی بنیاد پر سیاست نہیں کرتی صرف ایمانداری کی بنیاد پر سیاست کرتی ہے۔

Advertisement

کنونشن سے جماعت اسلامی کراچی و الیکشن سیل کے نگراں راجہ عارف سلطان اور سیکریٹری کراچی منعم ظفر خان نے بھی خطاب کیا۔

راجہ عارف سلطان نے الیکشن سے قبل اور الیکشن ڈے پر پولنگ اسٹیشنز کے اندر پولنگ ایجنٹس اور امیدواران کی ذمہ داریوں کے حوالے سے ضروری ہدایات اور اہم نکات بیان کیے۔

کنونشن سے شہر بھر سے جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار برائے چیئرمین، وائس چیئرمین اور وارڈ کونسلر نے بھی شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
اقوام متحدہ، مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، امیر مقام کا خطاب
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر