Advertisement
Advertisement
Advertisement

میرا ڈونا کی ورلڈ کپ شرٹ 36 سال بعد وطن واپس

Now Reading:

میرا ڈونا کی ورلڈ کپ شرٹ 36 سال بعد وطن واپس

ارجنٹائن کے شہرہ آفاق لیجنڈ فٹ بالر ڈیاگو میرا ڈونا کی ورلڈ کپ میں پہنی گئی شرٹ 36 سال بعد ارجنٹائن پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق ارجنٹائن میں فٹ بال لیجنڈ ڈیاگو میراڈونا کی ورلڈ کپ فائنل شرٹ کی ملک میں واپسی کا جشن منایا جا رہا ہے۔۔

واضح رہے کہ 1986 کے ورلڈ کپ کے فائنل میں ڈیاگو میرا ڈونا نے جرمنی کے خلاف پہلے ہاف میں یہ شرٹ پہنی تھی، اس فائنل میں ارجنٹائن نے جرمنی کو شکست دی تھی۔

یاد رہے کہ 1986 کے فائنل میں پہلے ہاف کے بعد یہ شرٹ جرمنی کے سابق مڈ فیلڈر لوتھر میتھاؤس نے میرا ڈونا کے ساتھ تبدیل کر لی تھی جنہوں نے اسے ارجنٹائن کو لوگوں کو عطیہ کر دی ہے۔

ارجنٹائن کی فٹ بال فیڈریشن نے جرمنی کے سابق مڈ فیلڈر لوتھر میتھاؤس کے اس عطیے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Advertisement

https://twitter.com/Argentina/status/1582717801034584065?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1582717801034584065%7Ctwgr%5E6a847cd1816ac46b2dcb195e2496a788646acb33%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.bbc.com%2Fnews%2Fworld-latin-america-63327247

میراڈونا کی ایک اور شرٹ، جسے ارجنٹائن نے 1986 کے ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ کے خلاف “ہینڈ آف گاڈ” گول کرتے وقت پہنا تھا، اس سال کے شروع میں ریکارڈ 7.1 ملین میں فروخت ہوئی تھی۔ اس شرٹ کو انگلینڈ کے سابق مڈفیلڈر سٹیو ہوج نے نیلامی کے لیے پیش کیا تھا۔

ایک ریکارڈ رقم کے باوجود “ہینڈ آف گاڈ” والی شرٹ حاصل کرنے والے لوتھر میتھیس نے برطانوی اخبار کو بتایا کہ اس نے کبھی بھی اپنی میراڈونا کی شرٹ کو کیش کرنے پر غور نہیں کیا۔

میتھیس نے اگست میں میڈرڈ میں ارجنٹائن کے سفارت خانے میں ایک تقریب میں ارجنٹائن کے لوگوں کو یہ جرسی پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ “ڈیاگو ارجنٹائن میں ایک خدا ہے، اسی لیے انہیں یہ جرسی دینا خاص تھا.

میتھیس نے کہا کہ بہت بری بات ہے کہ وہ آج یہاں نہیں ہے، ڈیاگو ہمیشہ ہمارے دلوں میں موجود رہے گا۔”

یاد رہے کہ لیجنڈ فٹ بالر ڈیاگو میرا ڈونا 2020 میں دل کا دورہ پڑنے سبب انتقال کر گئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر