Advertisement
Advertisement
Advertisement

معروف بھارتی اداکار آن لائن فراڈ کا شکار بن گئے

Now Reading:

معروف بھارتی اداکار آن لائن فراڈ کا شکار بن گئے

معروف بھارتی اداکار آن لائن فراڈ کا شکار

بھارت کے معروف اداکار انو کپور کو آن لائن فراڈ کرنے والوں نے اپنا شکار بنا کر ان کے اکاؤنٹ سے 4.36 لاکھ روپے نکلوا لیے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک شخص نے خود کو بینک کا ملازم ظاہر کر کے فلمی اداکار انو کپور سے اکاؤنٹ کی تفصیلات حاصل کیں، اور 4.36 لاکھ روپے دو ٹرانزیکشن کے ذریعے دوسرے اکاؤنٹ میں منتقل کر لیے۔
پولیس اہلکار نے بتایا کہ انو کپور نے بغیر کسی تاخیر کے پولیس والوں سے رابطہ کیا اور جن بینکوں میں رقم منتقل کی گئی تھی ان سے رابطہ کیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انو کپور سے کے وائی سی کی تفصیلات نجی شعبے کے ایک سرکردہ بینک سے اپ ڈیٹ کروانے کے بہانے مانگی گئی لیکن پولیس کی بروقت کارروائی اس بات کو یقینی بنائے گی کہ انہیں رقم واپس مل جائے۔

انو کپور کو جمعرات کو ایک شخص کا فون آیا جس نے خود کو بینک کا ملازم ظاہر کیا اور کہا کہ اسے اپنا کے وائی سی فارم اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

Advertisement

جس کے بعد اداکار نے اپنے بینک کی تفصیلات اور ون ٹائم پاس ورڈ شیئر کیا۔

کچھ دیر بعد، کال کرنے والے نے مسٹر کپور کے اکاؤنٹ سے 4.36 لاکھ روپے دو دوسرے اکاؤنٹس میں دو ٹرانزیکشنز میں منتقل کر دیے۔

تاہم بینک نے انو ملک سے فوری طور پر فون کیا اور انہیں لین دین کے بارے میں مطلع کیا اور یہ بھی بتایا کہ ان کے اکاؤنٹ سے لین دین کیا گیا ہے۔

فلمی اداکار انو کپور نے بغیر کسی تاخیر کے پولیس سے رابطہ کیا اور جن بینکوں میں رقم منتقل کی گئی تھی ان سے رابطہ کیا گیا۔

ان بینکوں نے دونوں کھاتوں کو منجمد کر دیا ہے اور تعزیرات ہند اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آن لائن دھوکہ دہی کرنے والے کو گرفتار کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ماڈلز سبحان عمیس اور عبیر اسد کی راہیں جدا؛ 7 ماہ بعد شادی ختم
صبا قمر کی شادی کی خبریں زیر گردش؛ مداحوں نے حیران کن پیشگوئیاں کردیں
استاد امانت علی خان کو بچھڑے 51 برس بیت گئے
سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی
بانجھ پن کا الزام صرف خواتین پر کیوں؟ پروین اکبر نے معاشرے کے دوہرے معیار کو بےنقاب کردیا
اداکارہ سارہ عمیر نے کرینہ کپور سے اپنی مشابہت کا راز بتادیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر