
وزیراعظم
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے ہدایت کی کہ یونیورسٹیوں میں سیاسی ومذہبی جلسوں کی اجازت نہ دی جائے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم وفنی تربیت نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) سے یونیورسٹیوں میں ہونے والے سیاسی ومذہبی جلسوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم وفنی تربیت کا اجلاس چیئرمین مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔ جس میں کمیٹی نے مرید کے میں سکل یونیورسٹی کے کیمپس کوخالی کرانے پر چیف سیکرٹری ،آئی جی، سیکرٹری تعلیم پنجاب اور ڈی سی شیخوپورہ کو اگلے اجلا س میں طلب کرلیا۔
وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر نے کہا کہ پنجاب میں 9 نئی یونیورسٹیاں بنانے کی منطوری دی گئی اور ہم سے پوچھا تک نہیں،ایچ ای سی کی منظوری کے بغیر اگر کوئی یونیورسٹی بنتی ہے تو ہم فنڈنگ نہیں کریں گے۔ قائمہ کمیٹی نے ہدایت کی کہ یونیورسٹیوں میں سیاسی و مذہبی جلسوں کی اجازت نہ دی جائے۔
کمیٹی اجلاس میں رکن ثمینہ مطلوب، زہرہ ودود فاطمی ، چوہدری حامد حمید، نثار چیمہ ،عالیہ کامران،کرن ڈار،شازیہ صوبیہ سومرو اور غوث بخش مہر شریک ہیں کمیٹی میں وزیر تعلیم رانا تنویر ،وزارت تعلیم کے حکام و دیگر بھی شریک ہیں۔
نیشنل سکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مختار نے کمیٹی کوبتایاکہ مریدکہ میں ہمارے کیمپس میں 200طلبا زیر تعلیم تھے مگر پنجاب حکومت نے خالی کروادیا ہے ہم نے یونیورسٹی کیمپس پر 3 کروڑ روپے تک سرمایہ کاری کی ہے 6مختلف کوسز کروارہے تھے۔
نمائندہ پنجاب حکومت نے کہا کہ مریدکہ میں عمارت مکمل نہیں ہے یہ لائبریری کی عمارت ہے،یہ معاملہ عدالت میں ہے اس لیے اس پر بات نہیں ہوسکتی۔
وفاقی وزیر تعلیم رانا تبویر حسین نے کہاکہ سکل ایجوکیشن کی اب بہت اہمیت ہے سکل ایجوکیشن والوں کو جلد نوکری مل جاتی ہے مرید کے لائبریری غیر فعال تھی سکل یونیورسٹی نے وہاں اپنا پروگرام شروع کیا۔ پنجاب حکومت سے باقاعدہ اجازت لی گئی مگر اب این او سی منسوخ کرکے یونیورسٹی کا سامان اٹھا کر باہر پھینک دیا گیا۔ لائبریری میں منشیات فروش اور جوا کھیلتے تھے۔ سکل یونیورسٹی نے مریدکے کیمپس میں 3کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی وہ سامان بھی چوری ہوگیاہے اس کو کون ذمہ دار ہے۔ سکل یونیورسٹی کا سامان چوری کیا گیا ہے۔
قائمہ کمیٹی نے مرید کے میں سکل یونیورسٹی کے کیمپس کو خالی کرنے پر چیف سیکرٹری پنجاب ، آئی جی پنجاب پولیس اور سیکرٹری تعلیم پنجاب، اور ڈی سی شیخوپورہ کو اگلے اجلاس میں طلب کرلیا ۔
چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ پنجاب میں کچھ یونیورسٹیوں کو ایچ ای سی کے منظوری کے بغیر این او سی جاری کردیئے گئے ہیں۔ وزیر تعلیم رانا تنویر نے کہاکہ ایچ ای سی کی منظوری کے بغیر اگر کوئی یونیورسٹی بنتی ہے تو ہم فنڈنگ نہیں کریں گے پنجاب میں 9نئی یونیورسٹیاں بنانے کی منطوری دی گئی اور ہم سے پوچھاتک نہیں۔یونیورسٹی میں سیاسی جلسے نہیں ہونے چاہیے ۔عمران خان یونیورسٹیوں میں سیاسی جلسے کئے جارہے ہیں ۔
کمیٹی نے ایچ ای سی کو سفارش کی کہ یونیورسٹیوں میں سیاسی و مذہبی جلسے نہیں ہونے چاہیے ۔ کمیٹی نے ایچ ای سی کو ہدایت کی کہ کمیٹی کویونیورسٹی میں ہونے والے سیاسی جلسوں پر رپورٹ دی جائے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News