Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیلاب سے ریلوے کو 528 ارب روپے سے زائد نقصان کا انکشاف

Now Reading:

سیلاب سے ریلوے کو 528 ارب روپے سے زائد نقصان کا انکشاف
ریلوے

اسلام آباد (محمداویس) ملک میں آنے والے حالیہ سیلاب نے محکمہ ریلوے کی ریڑھ کی ہڈی توڑ دی ، سیلاب سے ریلوے کو  528ارب 26کروڑ90لاکھ روپے کانقصان کاانکشاف ہوا ہے، سب سے زیادہ نقصان سکھر ڈویژن اور کوئٹہ ڈویژن میں ہوا ہے۔

سیلاب سے ریلوے کے 3538کلو میٹر ٹریک، 1041کلومیٹر ٹریک کے پشتے ،1274 پلوں اور 53 ارب کا سیگنل سسٹم متاثر ہوا ہے، سیلاب کی وجہ سے 263 نئے پل بھی بنانے ہوں گے ۔

بول نیوز کونٹینٹ سیل اسلام آباد نے سیلاب سے ہونے والے تباہی کی دستاویزات حاصل کرلی ہیں۔

دستاویزات کے مطابق محکمہ ریلوے کو اپنے نظام کی بحالی کے لیے 528ارب 26کروڑ90لاکھ روپے درکار ہیں، ریلوے کو سب سے زیادہ نقصان سکھر ڈویژن اور اس کے بعد کوئٹہ ڈویژن میں ہوا ہے سکھر ڈویژن میں 1469کلومیٹر اور کوئٹہ ڈویژن میں 754کلومیٹر کا ٹریک متاثر ہوا ہے۔

سیلاب سے ریلوے کے 1041کلومیٹر ٹریک کے پشتے متاثر ہوئے ہیں ریلوے ٹریک کے پشتے بنانے کے لیے 11ارب 6کروڑ روپے سے زائد کی رقم درکار ہے ۔

Advertisement

سیلاب سے متاثر ہونا والا 3538 کلومیٹر ریلوے ٹریک نیا ڈالناہوگا جس پر 389ارب 17کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ ہوگی۔

سیلاب کی وجہ سے 263نئے پل بنانے ہوں گے جس پر 31 ارب16 کروڑ روپے سے زائد کی رقم درکار ہے جبکہ سیلاب سے متاثرہ 1274پلوں کی بحالی پر 20ارب 19کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ ہوگی۔

ریلوے کے 44 یارڈ کی نکاسی کے نظام کے لیے 2ارب 23کروڑروپے کی رقم درکارہے۔

دستاویزات کے مطابق 34ریلوے سٹیشنوں اور ان کی طرف آنے والی سڑکوں کی بحالی  کے لیے 6ارب 80کروڑ روپے درکار ہیں۔

ریلوے کو اپنے سروس عمارتوں کی بحالی  کے لیے 3ارب روپے درکار ہیں ریلوے کی رہائشی عمارتوں کی بحالی کے لیے 4ارب 65کروڑ روپے درکار ہیں۔

دستاویزات کے مطابق ریلوے سگنل سسٹم کی بحالی کے لیے 53ارب88کروڑ روپے درکار ہیں ٹیلی کمیونیکیشن سسٹم کی بحالی کے لیے 6ارب روپے درکار ہیں الیکٹرک سسٹم کی بحالی کے لیے 6کروڑ روپے درکار ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
زمبابوے کو رواں سال کے آخر تک پہلے سپر مشاق طیارے کی فراہمی متوقع
’’سگریٹ، دیگرغیرضروری اشیا پرٹیکسزکی شرح میں اضافہ پاکستانی معیشت کیلئےضروری ہے‘‘
بول نیوزنےرواں مالی سال کےترقیاتی اخراجات کی تفصیلات حاصل کرلیں
پاکستان کے معاشی استحکام کے آثار مضبوط ہیں، آئی ایم ایف نے رپورٹ جاری کردی
کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے 24 اداروں کی نجکاری کی سفارش کردی
سردار سلیم حیدر نے گورنر پنجاب کا حلف اٹھا لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر