Advertisement
Advertisement
Advertisement

رانا ثنا اللہ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے سامنے پیش

Now Reading:

رانا ثنا اللہ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے سامنے پیش
رانا ثنااللہ

راناثنااللہ

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ لاہورہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے سامنے پیش پوگئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران لاہورہائی کورٹ راولپنڈی بنچ  کے جسٹس صداقت علی خان نے ایڈیشنل ڈی جی اینٹی کرپشن پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا ک آپ نے مقدمے کےثبوت پیش کرنے ہیں، ثبوت کہاں ہیں؟

عدالت نے کہا کہ رانا ثناء اللہ نے جس ہاؤسنگ سوسائٹی سےپلاٹ خریدے وہ پلاٹوں کاخرایدارہے۔ آپ خریدارکوتحفظ دینے کےبجائے اس کے خلاف مقدمات بنارہے ہیں۔

وکیل اینٹی کرپشن نے جواب دیا کہ ہاؤسنگ سوسائٹی کا این اوسی جاری نہیں ہوا ہے۔ جس پر عدالت نے کہا کہ این او سی کا اس مقدمے سے کوئی تعلق نہیں۔

جسٹس صداقت علی خان نے کہا کہ آپ نےکہا رانا ثناء اللہ نے پلاٹ رشوت لےکر خریدے ہیں۔ ثبوت کہاں ہیں؟ رانا ثناء اللہ نے رشوت کس سے لی ہے، ثابت کریں۔

Advertisement

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے کیس کی سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

اس سے قبل وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی جانب سے وارنٹ گرفتاری کے خلاف اور ایف آئی آر اخراج کی درخواست پر ابتدائی سماعت کے دوران ڈی جی اینٹی کرپشن عدالت عالیہ کی طلبی پر پیش نہ ہوسکے اور ایڈیشنل ڈی جی عدالت میں پیش ہوئے اورعدالت کو بتایا کہ ڈی جی اینٹی کرپشن بیماری کے باعث پیش نہ ہو سکے۔

عدالت عالیہ نے پٹیشنر وزیر داخلہ رانا ثنااللہ اور ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کو بارہ بجے عدالت میں طلب کیا، سرسری سماعت کے بعد عدالت عالیہ نے مذکورہ حکم جاری کیا۔

وزیر داخلہ نے وارنٹ گرفتاری اور درج مقدمہ کے اخراج کے لئے لیگل ٹیم کے ذریعے پٹیش دائر کی تھی۔ رانا ثنااللہ کی جانب سےملک اسرارالحق رزاق اے مرزا راحیل یوسف زئی پیش ہوئے تھے۔

گزشتہ سماعت پر عدالت عالیہ نے رانا ثنااللہ کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دریاؤں اور بیراجوں پر کہاں کتنا پانی؟ تازہ ترین صورتحال کے اعدادوشمار جاری
دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند، گڈو، سکھر اور کوٹری بیراج پر پانی کا دباؤ بڑھنے لگا
گلگت بلتستان اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
مون سون بارشوں کے 11ویں اسپیل کی پیشگوئی؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
منی لانڈرنگ : ملک ریاض اور انکے بیٹے کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع
کیا اسٹیڈیم خالی رہے گا ؟ پاک بھارت ٹاکرے کیخلاف بھارت میں وبال کھڑا ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر