Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہمارے مُلک میں تعلیم کبھی بھی حکمران جماعتوں کی ترجیح نہیں رہی، مراد راس      

Now Reading:

ہمارے مُلک میں تعلیم کبھی بھی حکمران جماعتوں کی ترجیح نہیں رہی، مراد راس      

مراد راس

مراد راس نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ہمارے مُلک میں تعلیم کبھی بھی حکمران جماعتوں کی ترجیح نہیں رہی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقدہ سیمینار میں شرکت کی، سیمینار کے انعقاد کا بنیادی مقصد ٹیکنالوجی کے مثبت اور جامع استعمال سے طلبا کے لیے تعلیم کی فراہمی میں آسانی پیدا کرنا تھا۔

مراد راس نے کہا کہ مسائل کی باقاعدہ نشاندہی کے بغیر ان کا مستقل بنیادوں پر حل ممکن نہیں، بدقسمتی سے ہمارے مُلک میں تعلیم کبھی بھی حکمران جماعتوں کی ترجیح نہیں رہی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سرکاری اسکولوں کے نظام کو گزشتہ حکومتوں کی جانب سے دانستہ طور پر نجی سیکٹر کے فروغ کیلئے پیچھے دھکیلا گیا

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا تھا کہ 1984  سے اب تک پرائیویٹ اسکول ایکٹ میں کوئی ترمیم و تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ 30 سے 40 سال میں کمزور ہونے والا تعلیمی نظام چند سالوں میں ٹھیک نہیں ہو سکتا۔

Advertisement

مراد راس کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب حکومت ملی تو اساتذہ کو پڑھانے کی بجائے محکمے کے انتظامی امُور میں پھنسا کر رکھا جاتا تھا، آج محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب میں اساتذہ کے تمام امُور آن لائن سسٹم پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج محکمہ تعلیم پنجاب میں اساتذہ کے تبادلے، چھٹیاں، اے سی آرز، پینشن، ریٹائرمنٹ و دیگر اموُر آن لائن سسٹم کے تحت چل رہے ہیں، محکمہ تعلیم پنجاب میں ٹیکنالوجی کے مثبت استعمال کی بدولت سالانہ قریب 10 ارب روپوں کی بدعنوانی کا خاتمہ ہوا ہے

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا تھا کہ آج اساتذہ کی مکمل توجہ ہمارے بچوں کو پڑھانے پر مرکوز ہے، آج یکساں نصاب تعلیم پر عملدرآمد ہو رہا ہے، نجی سکولوں کی رجسٹریشن بھی آن لائن ہوتی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حال ہی میں نویں سے بارہویں جماعت کے طلبا کیلئے انصاف اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا گیا، انصاف اکیڈمی پورٹل پر طلبا جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مفت آن لائن تعلیم حاصل کر رہے ہیں

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا منزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن جیسی جماعتیں نہیں چاہتیں کہ ہماری آنے والی نسلیں پڑھی لکھی ہوں، سیاست کو تعلیم سے ہمیشہ دور رہنا چاہیے، یہ ہمارے بچوں کے مستقبل کا معاملہ ہے۔

منعقدہ سیمینار میں مینیجنگ ڈائریکٹر پی سی ٹی بی، سیکریٹری پی سی ٹی بی ، پریزیڈنٹ ایل سی سی آئی کاشف انور، ممبران ایل سی سی آئی و دیگر موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر