Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان آئین و قانون کی حکمرانی کے لئے نکلے ہیں، کامران بنگش

Now Reading:

عمران خان آئین و قانون کی حکمرانی کے لئے نکلے ہیں، کامران بنگش
کامران خان بنگش

کامران بنگش نے کہا ہے کہ عمران خان آئین و قانون کی حکمرانی کے لئے نکلے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان آئین و قانون کی حکمرانی کے لئے نکلے ہیں، پی ٹی آئی بیلٹ نہیں، بیلٹ سے مخالفین کے پرخچے اڑا رہی ہے۔

کامران بنگش نے کہا کہ کارکنوں کو لانگ مارچ میں مسلح آنے کا نہیں کہا، قانون شہریوں کو ذاتی تحفظ کے لئے لائسنس یافتہ اسلحہ رکھنے کی اجازت دیتا ہے۔

خیبرپختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے اس سے قبل کامونکی میں لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ طاقتور کو قانون کے نیچے لانے تک ملک آگےنہیں بڑھ سکتا،چوروں سے آزاد ہونے کا وقت ہے، قانون کی بالادستی، انصاف کے نظام سے چوروں سے آزادی ملے گی۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ آزادی کی جنگ میں قربانیاں دینی پڑتی ہیں، قوم سےکہتاہوں یہ فیصلہ کن وقت ہے۔ پوری قوم اسلام آباد پہنچے چاہے پیدل ہی آؤ لیکن اسلام آباد ضرورآنا ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ کیسز بننے پر بھگوڑے کی طرح دم دبا کرلندن نہیں بھاگا، میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے، لندن میں فلیٹس نہیں ہیں اوراللہ تعالیٰ سے دعا ہے مجھے ارشدشریف والی موت دینا۔

عمران خان نے کہا کہ ادارےمضبوط ہونےسےملک مضبوط ہوگا اور ادارے تب مضبوط ہوتےہیں جب قوم ان کےساتھ ہو۔ قوم ایک طرف اورادارے دوسری طرف ہوں توکام نہیں ہوسکتا۔

سربراہ پی ٹی آئی نے کہا کہ پوری قوم عدلیہ کی طرف دیکھ رہی ہے۔ چیف جسٹس کاشکریہ کہ اعظم سواتی کاکیس سنا۔ چف جسٹس شہبازگل تشدد کا کیس بھی سنیں۔

عمران خان نے کہا کہ خداکے واسطے قوم کو جانور نہ سمجھو، ہم بھیڑبکریاں نہیں کہ آپ فیصلہ کریں اورقوم مان لے، کوئی پاکستانی ان چوروں کوتسلیم نہیں کرتا۔

آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب سے یہ باپ بیٹا آئے ہیں باپ دنیا کاسب سے بڑا ڈاکو ہے، اس کا بیٹا دیسی ولایتی ہےجسے اردو بولنا نہیں آئی۔ بیٹا اردو ایسے بولتا ہے جیسے انگریز بول رہا ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معاشی اور اقتصادی اصلاحات کی پالیسی نے معیشت کو نئی سمت دی ، شہبازشریف
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پربھاری جرمانے،ڈی میرٹ پوائنٹس کا نیا نظام نافذ
بھارت کو کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کا احترام کرنا ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر