Advertisement
Advertisement
Advertisement

شمالی کوریا نے دو بیلسٹک میزائل فائر کئے، جاپان کا دعویٰ

Now Reading:

شمالی کوریا نے دو بیلسٹک میزائل فائر کئے، جاپان کا دعویٰ

جاپان کے دفاعی حکام نے دعویٰ کیا ہے آج صبح شمالی کوریا نے دو بیلسٹک میزائل فائر کئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا نے آج صبح سویرے دو بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔ جاپان کے دفاعی حکام نے خیال ظاہر کیا ہے کہ یہ میزائل ملک کے خصوصی اقتصادی زون سے باہر پانیوں میں گرے۔

جنوبی کوریائی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے مُنچون قصبے کے نزدیک سے، كم فاصلے تک مار کرنے والے دو بیلسٹک میزائل بحیرۂ جاپان کی طرف داغے ہیں۔

جنوبی کوریا کے ماہرین کے مطابق پرواز کے فاصلے، بلندی اور رفتار کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ شاید یہ كم فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل تھے جنہیں شمالی كوریا ’’سپر بڑے راکٹ‘‘ کہتا ہے۔

جاپان کے دفاعی حکام اس امکان کا جائزہ لے رہے ہیں کہ آبدوز سے داغے جانے والے بیلسٹک میزائل استعمال کیے گئے تھے۔

Advertisement

ایک جاپانی عہدیدار نے بتایا کہ ٹوکیو نے بیجنگ میں شمالی کوریا کے سفارت خانے کے توسط سے سخت احتجاج كیا ہے۔

ان میزائلوں كا تازہ ترین داغا جانا درمیانی شب کے بعد ہوا۔ جنوبی کوریا کے خبر رساں ادارے کے ایک ماہر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ شمالی کوریا شاید یہ ظاہر کرنا چاہتا ہے کہ وہ اپنی مرضی کے وقت اور مقام پر میزائل داغنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر