 
                                                                              وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ سے ڈنمارک کے سفیر جیکب لینولف کی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی اور توانائی منصوبوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ وفد کو سندھ میں متبادل توانائی کے منصوبوں سے آگاہ کیا گیا، وفد نے ایس ٹی ڈی سی کے آفس کا دورہ کیا جبکہ ڈنمارک کے سفیر نے ایس ٹی ڈی سی کے آفس میں پودا بھی لگایا۔
اس موقع پر ملاقات میں ایس ٹی ڈی سی کے سی ای او سلیم شیخ موجود تھے جبکہ ڈنمارک کا اعلیٰ اختیاراتی وفد بھی ملاقات میں شریک تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 