Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوکرین میں ایرانی ڈرونز کا استعمال، اقوام متحدہ سے یورپی یونین کا تحقیقات کا مطالبہ

Now Reading:

یوکرین میں ایرانی ڈرونز کا استعمال، اقوام متحدہ سے یورپی یونین کا تحقیقات کا مطالبہ
  • روس افواج کی جانب سے یوکرین کے خلاف ایرانی ڈرونز استعمال پر یورپی یونین نے اقوام متحدہ سے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

Advertisement

تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کے سرکردہ ممالک برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے جمعہ کے روز اقوام متحدہ سے مطالبہ کردیا کہ یوکرین میں روس کی جانب سے ایرانی ڈرونز کے استعمال کے الزامات کی تحقیقات کرائے۔

یورپی یونین نے کہا کہ اس طرح ڈرون کا استعمال کرنا سلامتی کونسل کی قرار داد کی خلاف ورزی ہے۔

اقوام متحدہ میں تینوں ممالک کے سفیروں کے دستخط شدہ ایک خط میں ان ملکوں نے پیر کے روز یوکرین کی جانب سے اس طرح کی تحقیقات کے مطالبے کی حمایت کر دی اور کہا کہ ڈرون کا استعمال اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کی خلاف ورزی ہے۔

اس قرار داد میں 2015 کے ایرانی جوہری معاہدہ کی حمایت کی گئی ہے۔

یوکرین کا کہنا ہے کہ روس نے اس پر حملے کے لیے ایرانی ساختہ شاہد- 136 ڈرون استعمال کئے ہیں جبکہ دوسری طرف تہران نے ماسکو کو ڈرون فراہم کرنے سے انکار کیا ہے۔

واضح رہے کہ روس اس بات سے انکار کر رہا ہے کہ اس کی افواج نے یوکرین پر حملے کے لیے ایرانی ڈرون استعمال کیے تھے۔

Advertisement

ای تھری کے نام سے پہچانے جانے والے تین یورپی ملکوں نے اپنے خط میں کہا کہ ہم سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 پر عمل درآمد کی نگرانی کے لیے ذمہ دار اقوام متحدہ کے سیکریٹریٹ ٹیم کی تحقیقات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

ای تھری کے مشترکہ خط میں کہا گیا کہ سیکریٹریٹ تکنیکی اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کر رہا ہے اور ہم اس کام کی بھی حمایت کرتے ہیں۔

خیال رہے سال میں دو مرتبہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس 2015 کی قرارداد کے نفاذ کے متعلق عام طور پر جون اور دسمبر میں سلامتی کونسل کو رپورٹ دیتے ہیں۔

یوکرین میں ڈرون کے استعمال کے متعلق اظہار خیال دسمبر کی رپورٹ میں کئے جانے کا امکان ہے۔جمعہ کو یوکرین کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ روسی فوجیوں کو تربیت دینے والے 10 ایرانی ماہرین گزشتہ ہفتے یوکرین کے حملوں میں مارے گئے ہیں۔

یوکرین کے قومی مزاحمتی مرکز نے بھی اطلاع دی ہے کہ ایسے ایرانی تربیت کار موجود ہیں جو روس کے زیر قبضہ یوکرینی علاقوں کے اندر سے روسی افواج کی جانب سے خودکش ڈرون لانچ کرنے کی نگرانی کر رہے ہیں۔

قومی مزاحمتی مرکز نے خفیہ یوکرینی مزاحمت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ روسی ایرانی تربیت کاروں کو ’’شاہد- 136‘‘ طیارے کو لانچ کرنے کے لیے مقبوضہ کھیرسن کے علاقے اور مقبوضہ کریمیا میں لے گئے۔

Advertisement

یوکرینی قومی مزاحمتی مرکز نے مزید کہا کہ ایرانی ٹرینرز روسیوں کو ڈرون استعمال کرنے کا طریقہ سکھاتے ہیں، اور وہ یوکرین کے شہری اہداف پر ان ڈرونز کی لانچنگ کی براہ راست نگرانی کرتے ہیں۔

ان حملوں میں میکولائیف اور اوڈیسا پر حملے بھی شامل ہیں، جمعہ کے روز ایرانی وزارت خارجہ نے ایرانی شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ فوجی تنازعہ میں اضافے اور وہاں بڑھتے ہوئے عدم تحفظ کی وجہ سے یوکرین کا سفر کرنے سے گریز کریں۔

ایران کا اپنے شہریوں سے یوکرین کا سفر کرنے سے گریز کرنے کا مطالبہ ایسے وقت میں آیا ہے جب کیف سے تہران پر روس کی جانب سے خودکش ڈرون کی حمایت کے مسلسل الزامات لگائے جا رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر