Advertisement
Advertisement
Advertisement

’ہوم آف کرکٹ‘ ای سی بی کے بڑے عہدے میں تبدیلی

Now Reading:

’ہوم آف کرکٹ‘ ای سی بی کے بڑے عہدے میں تبدیلی

کرکٹ کا گھر کہلانے والے انگلینڈ نے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے نئے چیف ایگزیکٹو کو نامزد کر دیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق رچرڈ گولڈ کو انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کا نیا چیف ایگزیکٹیو نامزد کر دیا گیا ہے۔

ٹام ہیریسن کے جون میں مستعفی ہونے کے بعد اس عہدے پر انگلینڈ کی سابق خواتین کی کپتان کلیئر کونر نے عبوری بنیادوں کام کیا تھا۔

52 سالہ رچرڈ گولڈ بطور ای سی بی چیف ایگزیکٹو سے قبل چیمپیئن شپ فٹ بال کلب برسٹل سٹی کے ساتھ اپنے موجودہ کردار سے دستبردار ہو جائیں گے تاکہ وہ باضابطہ طور پر جنوری میں عہدہ سنبھال لیں۔

اپنی نامزدگی پر رچرڈ گولڈ نے کہا کہ مجھے اعزاز حاصل ہے کہ مجھے انگلینڈ اور ویلز میں اپنے کھیل کو آگے بڑھانے کا موقع ملا۔

Advertisement

رچرڈ گولڈ نے مزید کہا کہ چیف ایگزیکٹو کا یہ عہدہ ایک باصلاحیت اور پرعزم ٹیم کے حصے کے طور پر ہے جس میں ای سی بی کے ہر کرکٹ کلب، تمام کاؤنٹیز، ہمارے پارٹنرز، اسپانسرز، شائقین اور کھلاڑیوں اور رضاکاروں کی فوج شامل ہے جو ہمارے ملک کے ہر کونے میں کرکٹ کے کھیل کی حمایت کرتے ہیں۔ .

نامزد چیف ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ میں نئے سال میں یہ کردار ادا کرنے کا منتظر ہوں، لیکن فی الحال آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہماری مردوں کی ٹیم کی کامیابی کے لیے دعا کر رہا ہوں۔

رچرڈ گولڈ نے کہا کہ مجھے خواتین کے فروری میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بھی شدت سے انتظار ہے۔

واضح رہے کہ رچرڈ گولڈ کا سب سے حالیہ کردار فٹ بال میں تھا لیکن ان کے پاس کاؤنٹی کرکٹ میں بورڈ روم کا کافی تجربہ ہے وہ 2005 سے 2011 تک سمرسیٹ میں چیف ایگزیکٹو رہے پھر 2011 اور 2021 کے درمیان سرے کاؤنٹی میں بھی خدمات انجام دی۔

انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان کلئیر کونر نے گزشتہ ماہ مستقل بنیادوں پر اس عہدے کی دوڑ سے خود کو مسترد کر دیا تھا، لیکن گورننگ باڈی ای سی بی کے چیئرمین رچرڈ تھامسن کے ایک بیان میں اشارہ دیا کہ وہ تنظیم میں کردار ادا کریں گی۔

رچرڈ تھامسن نے مزید کہا کہ میں کلئیر کونر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے ناقابل یقین حد تک مشکل وقت میں عبوری چیف ایگزیکٹو کے طور پر ایک شاندار کام کیا ہے۔

Advertisement

رچرڈ تھامسن کے مطابق میں اس بات کا منتظر ہوں کہ جب رچرڈ گولڈ شامل ہوں گے تو ای سی بی کی قائدانہ ٹیم کے حصے کے طور پر وہ ہمارے کھیل کو بڑھانے میں ایک اہم کردار ادا کرتی رہے گی۔”

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بھارت ٹاکرا ، بی سی سی آئی حکام غائب، وجہ کیا ہے ؟
سال 2024، کھلیوں کے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کون؟ جانیے
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر