Advertisement
Advertisement
Advertisement

گاہک نے من پسند بریانی نہ ملنے پر ریسٹورنٹ کو آگ لگادی

Now Reading:

گاہک نے من پسند بریانی نہ ملنے پر ریسٹورنٹ کو آگ لگادی

امریکا میں گاہک نے من پسند بریانی نہ ملنے پر ریسٹورنٹ کو ہی آگ لگادی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی شہر نیویارک میں قائم ایک بنگلادیشی ریسٹورنٹ میں 49 سالہ شخص نے چکن بریانی کا آرڈر دیا لیکن وہ کھاکر اس شخص کا پارہ ہوئی ہوگیا کیوں کہ اسے بریانی بلکل بھی پسند نہیں آئی۔

آرڈر دینے والے شخص نے اس دن تو کچھ نہیں کیا اور چپ چاپ واپس آگیا مگر اگلے دن وہ اپنے ساتھ آتش گیر کیمیکل لے کر گیا اور اس ریسٹورنٹ کو آگ لگادی۔

ملزم کی جانب ریسٹورنٹ کو آگ لگانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ شخص کچھ دیر ریسٹورنٹ کے باہر کھڑا ہوکر جائزہ لینے کے بعد ایک گلین میں موجود آتش گیر کیمیکل (ممکنہ طور پر پیٹرول) چھڑکتا ہے اور پھر لائیٹر کے ذریعے آگ لگادیتا ہے لیکن اس دوران وہ خود بھی جھلس جاتا ہے۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

Advertisement

A post shared by FDNY (@fdny)

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم پیٹرول پھینکنے کے بعد ایک شاپر کو قریب سے لائٹر جلانے کی کوشش کرتا ہے ۔ اس دوران اس کے جوتوں اور پینٹ میں بھی آگ لگ جاتی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریسٹورینٹ کا عملہ آگ بجھانے میں لگ جاتا ہے اور اس دوران ملزم وہاں سے فرار ہوجاتا ہے۔

Advertisement

بعد ازاں پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرلیا جس نے اعتراف کیا کہ ریسٹورنٹ والوں نے میرے بریانی کے آرڈر میں کچھ گڑبڑ کی تھی جس کے بعد اگلے دن جاکر میں نے آگ لگادی۔

پولیس نے اعترافی بیان کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر