Advertisement
Advertisement
Advertisement

رونالڈو 700 گول کرنیوالے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے

Now Reading:

رونالڈو 700 گول کرنیوالے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

پرتگال سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو  نے کلب فٹبال میں 700 گول مکمل کرلیے، انہوں نے  یہ کارنامہ مانچسٹر اور ایورٹن کے مابین کھیلے جانے والے پریمیئر لیگ کے میچ میں سر انجام دیا جس میں انہوں نے اپنی ٹیم کو 1-2 سے کامیابی دلوائی۔

یوں کرسٹیانو رونالڈو 700 گول کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے ہیں۔ اس کے علاوہ کرسٹیانو رونالڈو 117 انٹرنیشنل گولز بھی کر چکے ہیں۔

کرسٹیانو رونا لڈو نے اپنے کیریئر میں 5 کلبز کی نمائندگی کی۔ اس دوران انہوں نے ریال میڈرڈ کے لیے 450، مانچسٹر یونائیٹڈ کے لیے 144، یووینٹس کیلئے 101 اور اسپورٹنگ لزبن کیلئے 5 گول اسکور کیے۔

اس سے قبل رونالڈو نے مانچسٹر یونائیٹیڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 118 گول اسکور کیے تھے اور دوبارہ معاہدہ ہونے کے بعد وہ اب تک 26 گول اسکور کرچکے ہیں۔

Advertisement

رونالڈو گزشتہ سیزن میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے ٹاپ گول اسکورر تھے تاہم نئے مینجر ایرک ٹین ہیگ کے آنے کے بعد وہ خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھاسکے ہیں۔

کلب فٹبال میں 700 گول اسکور کرنے کا اعزاز حاصل کرنے پر ایرک ٹین ہیگ نے کرسٹیانو رونالڈو کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ 700 گول اسکور کرنا آسان کام نہیں اور یہ بہت بڑا سنگ میل ہے، اس پر رونالڈو کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل کرسٹیانو رونالڈو کی ریٹائرمنٹ کی خبریں گردش کررہی تھیں جس پر انہوں نے ایک بیان میں واضح کیا کہ فٹ بال کے گراؤنڈ میں میرا سفر ابھی ختم نہیں ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر