
مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم بطور قوم شرمندہ ہیں کہ اس کے وزیر اعظم نے تحفے کی گھڑی بیچ دی۔
جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ پی ڈی ایم نے ملکی معیشت پر بھی غور کیا، حقائق قوم کے سامنے آچکے ہیں مزید آئیں گے۔
مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے معیشت کو جس دلدل میں دھکیلا تھا اس میں دھنستا ہی چلا گیا جبکہ اس کے اقدامات کی وجہ سے ملک دیوالیہ ہونے جارہا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ آج ایک اور خوشخبری یہ آئی ہے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے بھی پاکستان باہر آگیا ہے۔
مولانا فضل الرحمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسحق ڈار ڈالر کے مقابلے میں روپے کو مستحکم بنانے میں مصروف ہیں۔
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے بجلی کے بلوں میں بھی کمی کرنے کا مطالبہ کیا ہے، الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News