Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی صدر کا بچی کو غیر اخلاقی مشورہ دینے کی ویڈیو وائرل

Now Reading:

امریکی صدر کا بچی کو غیر اخلاقی مشورہ دینے کی ویڈیو وائرل

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے ایک تقریب میں ایک نوجوان لڑکی کو غیر اخلاقی طور پر ڈیٹنگ کا مشورہ دینے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر کی لڑکی کو ڈیٹنگ پر جانے کے مشورے نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے اور سوشل میڈیا پر ڈیٹنگ ایڈوائس ویڈیو نے اب تک 5 ملین سے زائد ویوز حاصل کر لیے ہیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن اروائن ویلی کمیونٹی کالج کیمپس میں ملاقات اور مبارکباد کے سیشن کے بعد لوگوں کے ساتھ تصاویر بنوا رہے تھے، ان کے بالکل آگے ایک کم عمر نوجوان لڑکی کھڑی تھی۔

تصاویر کے اس سیشن کے دوران جو بائیڈن نے اپنے سامنے کھڑی اس کم عمر نوجوان لڑکی کے کندھے پر ہاتھ رکھا اور سرگوشی کے انداز میں اس کے کان کے قریب کہا کہ جب تک آپ 30 سال کی نہیں ہو جاتی آپ کو سنجیدہ لڑکا نہیں ملے گا۔

امریکی صدر نے لڑکی سے یہ بھی کہا کہ یہ اہم بات میں نے اپنی بیٹیوں اور پوتیوں کو بھی بتائی تھی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کم عمر نوجوان لڑکی امریکی صدر کی اس سرگوشی پر پریشان بھی نظر آئی۔

لڑکی نے امریکی صدر کے اس غیر اخلاقی مشورے پر کہا کہ ٹھیک ہے میں اسے یاد رکھوں گی اور پھر ہنسنے لگی۔

امریکی صدر کی اس غیر اخلاقی حرکت پر سوشل میڈیا کے صارفین مختلف انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔

Advertisement

کچھ سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ لڑکی خود کو غیر آرام دہ محسوس کر رہی تھی، جب کہ کچھ کا خیال ہے کہ امریکی صدر کا یہ مشورہ غیر مناسب ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر