Advertisement
Advertisement
Advertisement

واشنگٹن کا چین پر امریکی عدالتی نظام میں مداخلت کا الزام

Now Reading:

واشنگٹن کا چین پر امریکی عدالتی نظام میں مداخلت کا الزام

امریکی اٹارنی جنرل میرک گارلینڈ نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ چین پر امریکی عدالتی نظام میں مداخلت کا الزام عائد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اٹارنی جنرل میرک گارلینڈ نے 13 چینی شہریوں پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے چینی انٹیلی جنس کے لیے کام کیا۔

میرک گارلینڈ نے کہا کہ تین الگ الگ مقدمات سے پتہ چلتا ہے کہ چین کی حکومت نے امریکہ میں افراد کے حقوق اور آزادیوں میں مداخلت کرنے کی کوشش کی ہے، اور ہمارے عدالتی نظام کو کمزور کرنے کی کوشش کی ہے جو ان حقوق کی حفاظت کرتا ہے۔

اٹارنی جنرل نے دو چینی جاسوسوں کے خلاف بھی الزامات عائد کیے اور کہا کہ یہ مبینہ طور پر چین میں قائم عالمی ٹیلی کام کمپنی کے خلاف وفاقی مقدمے میں مداخلت کر رہے تھے۔

امریکہ محکمہ کی دستاویز کے مطابق اس چینی ٹیلی کام کمپنی کو نیویارک کے علاقے بروکلین میں وفاقی مقدمے کا سامنا ہے، یہ بات قابل ذکر ہے کہ فرد جرم میں کمپنی کا نام نہیں بتایا گیا لیکن تحقیقات سے واقف ایک شخص نے امریکی نیوز چینل کو تصدیق کی کہ یہ کمپنی ’’ہواوے‘‘ ہے۔

Advertisement

دونوں مبینہ جاسوسوں پر ہواوے کے خلاف محکمہ انصاف کی تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

اٹارنی جنرل میرک گارلینڈ اور محکمہ انصاف کے دیگر عہدیدار قومی سلامتی نے اہم امور کے حوالے سے ایک اہم اعلان کا بھی کہا ہے۔

محکمہ انصاف نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ یہ مقدمات امریکہ میں ایک ریاست کے نمائندوں کی طرف سے بدنیتی پر مبنی سکیموں اور مبینہ مجرمانہ کی سرگرمیوں سے متعلق ہیں۔

دو مبینہ چینی جاسوسوں جوچن ہی اور جینگ وانگ کے 2017 میں شروع ہونے والے اس کیس میں ملوث قانون نافذ کرنے والے اہلکار کے ساتھ تعلقات تھے۔

فرد جرم کے دستاویزات کے مطابق جوچن ہی اور جینگ وانگ کا خیال تھا کہ انہوں نے اہلکار کو چینی ایجنٹ کے طور پر بھرتی کیا تھا، لیکن یہ اہلکار ایف بی آئی کی نگرانی میں ایک ڈبل ایجنٹ کے طور پر کام کر رہا تھا اور امریکہ کے ساتھ اپنی وفاداری برقرار رکھے ہوئے تھا۔

استغاثہ نے بتایا کہ جب ہواوے کیس کی تحقیقات شروع ہوئی تو دونوں نے امریکی عہدیدار سے گواہوں، مقدمے کے شواہد اور ایسے نئے الزامات کے بارے میں معلومات طلب کیں جو ہواوے کے خلاف لائے جا سکتے ہیں۔اس کام کے بدلے میں دونوں نے امریکی عہدیدار کو ہزاروں ڈالر نقد اور زیورات ملے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکی صدر ٹرمپ کو بڑا دھچکا، ظہران ممدانی نیویارک کے نئے میئر منتخب
متنازع ترین نائب امریکی صدر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
ترکیہ میں ہاتھ سے لکھا ہوا دنیا کا سب سے بڑا قرآنِ پاک تیار
نیویارک کی میئرشپ کا فیصلہ آج، ظہران ممدانی سب سے آگے
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر