Advertisement
Advertisement
Advertisement

جوہری ہتھیار استعمال کرنے کے حوالے سے روسی صدر کا اہم بیان سامنے آ گیا

Now Reading:

جوہری ہتھیار استعمال کرنے کے حوالے سے روسی صدر کا اہم بیان سامنے آ گیا

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ یوکرین میں جوہری ہتھیار استعمال نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے جمعرات کو یوکرین میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے کسی ارادے کی تردید کی ہے۔

روسی صدر نے یوکرین کے تنازعے کو مغرب کی جانب سے عالمی تسلط کے حصول کی مبینہ کوششوں کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کوششیں ناکام ہو جائیں گی۔

بین الاقوامی خارجہ پالیسی کے ماہرین کی ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیوٹن نے کہا کہ روس کے لیے یوکرین پر جوہری ہتھیاروں سے حملہ کرنا بے معنی ہے۔پوٹن نے کہا کہ’ہمیں اس کی کوئی ضرورت نظر نہیں آتی کیونکہ اس کا سیاسی اور فوجی فائدہ کچھ بھی نہیں ہے۔

روسی صدر نے کہا کہ روس کی حفاظت کے لیے تمام دستیاب ذرائع استعمال کرنے کے بارے میں ان کے تیارہونے کے بارے میں پیشگی انتباہ، جوہری ہتھیاروں کی دھمکی کے مترادف نہیں تھا بلکہ جوہری ہتھیاروں کے ممکنہ استعمال کے بارے میں مغربی بیانات پر محض ایک ردعمل تھا۔

Advertisement

ولادیمیر پیوٹن انہوں نے خاص طور پربرطانیہ کی لز ٹرس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگست میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر وہ برطانیہ کی وزیر اعظم بنتی ہیں تو وہ جوہری ہتھیار استعمال کرنے کے لیے تیار ہوں گی۔

پیوٹن نے کہا کہ لز ٹس کے اس تبصرے نے کریملن کو تشویش میں مبتلا کر دیا، آپ خود بتائیں اس بیان کے بعد ہمیں اور کیا سوچنا چاہیے تھا؟‘‘

روسی صدر کا کہنا تھا کہ ہم نے لز ٹرس کے اس بیان کو بلیک میل کرنے کی کوشش اور ایک مربوط موقف کے طور پر دیکھا۔

امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے خلاف شدید تنقید پر مبنی ایک طویل تقریر میں صدر پیوٹن نے ان پر الزام عائد کیا کہ وہ تسلط کے حصول کے خطرناک، خون آشام اور گندے کھیل میں اپنی شرائط کو دوسری قوموں پرمسلط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ولادیمیر پیوٹن جنہوں نے 24 فروری کو یوکرین میں اپنی فوجیں بھیجی تھیں، یوکرین کے لیے واشنگٹن اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے مغرب کی حمایت کو ایک ایسی وسیع کوشش سے تعبیر کیا جو تسلط پر مبنی عالمی نظام کے ذریعہ،اپنی رضا دوسروں پر تھوپنے کی وسیع کوششوں کا حصہ ہے۔

روسی صدر کا استدلال تھا کہ دنیا ایک اہم موڑ پر پہنچ چکی ہے، اور مغرب اب انسانوں پر اپنی مرضی مسلط کرنے کا اہل نہیں رہا لیکن وہ پھر بھی ایسا کرنے کی کوشش کرتا ہے،جبکہ قوموں کی اکثریت اب اسے مزید برداشت نہیں کرنا چاہتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر