Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلوچستان ہائی کورٹ میں حب کو ضلع بنانے کے خلاف رجوع کیا ہے، جام کمال خان

Now Reading:

بلوچستان ہائی کورٹ میں حب کو ضلع بنانے کے خلاف رجوع کیا ہے، جام کمال خان

سابق وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ بلوچستان ہائی کورٹ میں حب کو ضلع بنانے کے خلاف رجوع کیا ہے۔ 

سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے بلوچستان ہائی کورٹ کے باہرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان ہائی کورٹ میں حب کو ضلع بنانے کے خلاف رجوع کیا ہے۔ ہمارا مقصد تنقید برائے تنقید نہیں بلکہ تنقید برائے اصلاح ہے۔

میر جام کمال نے کہا کہ وزیراعلی عبدالقدوس نے ریکارڈ پر تسلیم کیا ہے کہ یہ فیصلہ جلد بازی میں ہوا۔ بلوچستان میں نیا ضلع بنانا سب سے آسان کام ہے، حب کو ضلع بنانے میں تمام قوانین کو بائی پاس کیا گیا، اگر ضلع بنانا ناگزیرہے تو اس کے قیام کے لئے کمیٹی تشکیل دیں جو معاملات حل کرے۔

سابق وزیراعلٰی بلوچستان کا کہنا تھا کہ عدالت آئیں ہیں دیکھتے ہیں عدالت اب کیا فیصلہ کرتی ہے، اگر حکومت چاہے تو اسے کابینہ کے ایجنڈے میں شامل کرکے دوبارہ منسوخ کیا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب بلوچستان ہائی کورٹ میں حب ضلع کی منسوخی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست پر سماعت چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ اور جسٹس اقبال کاسی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔

Advertisement

عدالت میں سابق ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین لسبیلہ قادر بخش جاموٹ اور لسبیلہ سے تعلق رکھنے والے وکلا کی جانب سے دائر درخواست پر کی گئی جس پر عدالت نے کہا کہ درخواست میں جو فریق بننا چاہتے ہیں وہ اپنی درخواستیں جمع کرائیں،

چیف جسٹس نے کیس کی سماعت 11 اکتوبرمنگل تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ کیس کا فیصلہ بلدیاتی اورعام انتخابات سے پہلے کرنا چاہتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر