Advertisement
Advertisement
Advertisement

شریف خاندان ملکی آئین و قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے، عمر چیمہ

Now Reading:

شریف خاندان ملکی آئین و قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے، عمر چیمہ
عمر چیمہ

عمر چیمہ

عمر سر فراز چیمہ نے کہا ہے کہ شریف خاندان ملکی آئین و قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیر اطلاعات پنجاب عمر سر فراز چیمہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک بھگوڑا باہر بیٹھ کر ملکی اداروں کو بد نام کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے قومی اداروں پر سنگین الزامات لگائے ہیں جبکہ شریف خاندان ملکی آئین و قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک بھگوڑے مجرم کے عوام سے خطاب کو زبردستی ریاستی وسائل سے نشر کروانا قابلِ مذمت ہے، نواز شریف کی تقریر میں انکی اداروں کے خلاف انتقامی سوچ واضح نظر آتی رہی ہے۔

 ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کی مقبولیت نے پی ڈی ایم کے اعصاب شل کر دیئے ہیں۔

Advertisement

مشیر اطلاعات پنجاب عمر سر فراز چیمہ نے مزید کہا کہ خواجہ آصف کی جانب سے عمران خان کے خلاف مذہب کارڈ کا استعمال افسوسناک ہے، ملک کے گرم ہوتے ہوئے سیاسی ماحول میں ایسے بیانات بدامنی کا باعث بن سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں آج ہو گا، خواجہ آصف کی بھی شرکت متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر