Advertisement
Advertisement
Advertisement

برطانوی وزیر اعظم نے استعفیٰ دے دیا

Now Reading:

برطانوی وزیر اعظم نے استعفیٰ دے دیا

برطانیہ کی وزیراعظم لز ٹرس نے ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہر ایک پریس بریفننگ میں استعفیٰ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لز ٹرس نے پریس بریفنگ میں اپنے استعفیٰ کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے منتخب کردہ مینڈیٹ کو نہیں پہنچا سکی اور بادشاہ کو مطلع کر دیا تھا کہ وہ ٹوری لیڈر کی حیثیت سے استعفیٰ دے رہی ہیں۔

لز ٹرس نے مزید کہا کہ کنزرویٹو قیادت کے انتخابات اگلے ہفتے کے اندر مکمل ہونے والے ہیں۔

واضح رہے کہ لز ٹرس کا استعفیٰ  اس وقت سامنے آیا جب وہ 1922 کی کمیٹی برائے بیک بینچ کے چیئرمین سے ملاقات کی کیونکہ مزید ٹوریز نے ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔

ہوم سکریٹری کے مستعفی ہونے اور فریکنگ پر ہنگامہ خیز ووٹ کے بعد ٹرس کی وزارت  عظمیٰ شدید دباؤ میں آگئی تھی۔ وہ برطانیہ کی صرف 44 دن وزیر اعظم رہیں۔

Advertisement

بدھ کی شام کو ووٹ کے ارد گرد غصہ تھا اور حکومت کے ساتھ ووٹ ڈالنے کے لئے ارکان پارلیمنٹ کو حاصل کرنے کے طریقوں کا استعمال کیا گیا تھا۔

حالانکہ سابق وزیر اعظم نے دو روز قبل اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ کہیں نہیں جا رہی ہیں اور فی الحال ان کا استعفیٰ دینے کا ارادہ نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصر نے غزہ کی قیادت کیلئے 15 منظور شدہ ٹیکنوکریٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا
پاک افغان سرحد کشیدگی پر روسی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
ڈھاکا کی دو فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق
حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر