Advertisement
Advertisement
Advertisement

کے ایم سی ٹیکس وصولی کے معاملے میں سندھ ہائیکورٹ کا تحریری عبوری حکم جاری

Now Reading:

کے ایم سی ٹیکس وصولی کے معاملے میں سندھ ہائیکورٹ کا تحریری عبوری حکم جاری
سندھ ہائی کورٹ

کےالیکٹرک کے بلوں میں کے ایم سی ٹیکس وصولی کے معاملے پر سندھ ہائی کورٹ نے تحریری عبوری حکم جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں کے الیکٹرک بلوں میں کے ایم سی ٹیکس وصولی سے متعلق کیس میں عدالت نے تحریری عبوری حکم میں کہا کہ عثمان فاروق، سیف الدین ایڈووکیٹس درخواست گزاران کی جانب سے پیش ہوئے۔ عارف شیخ، احتشام اللہ خان بھی درخواست گزاران کی جانب سے پیش ہوئے۔

عبوری حکم نامے میں کہا گیا کہ ایس حسن مجتبی عابدی، عذرا مقیم ایڈووکیٹس کے ایم سی کی جانب سے پیش ہوئے اورمحمد عارف ایڈووکیٹ اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب بھی پیش ہوئے۔ قاضی عمیر ایڈووکیٹ، سید عرفان علی شاہ کے الیکٹرک کی جانب سے پیش ہوئے۔ جام محسن آفتاب اور سیف جتوئی کے الیکٹرک کی جانب سے پیش ہوئے۔

عدالت نے کہا کہ ایان مصطفی میمن ایڈووکیٹ کے الیکٹرک کی جانب سے پیش ہوئے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل محمد قاسم اور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل مہران خان بھی پیش ہوئے۔ کے الیکٹرک نے ایک درخواست میں جواب جمع کرایا۔ منیر اے ملک اور خالد جاوید خان کو معاون خصوصی مقررکیا جاتا ہے۔

عبوری حکم میں کہا گیا کہ منیراے ملک، بیرسٹر خالد جاوید خان کو نوٹس جاری کیے جاتے ہیں۔ فریقین معاونین خصوصی کو تمام دستاویزات کی نقول فراہم کریں۔ کیس کی سماعت 26 اکتوبر صبح 11 بجے کے لیے ملتوی کی جاتی ہے۔ آئندہ سماعت تک حکم امتناعی میں توسیع کی جاتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر