Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیوٹن نے یوکرین کے جبری الحاق شدہ علاقوں میں مارشل لاء لگا دیا

Now Reading:

پیوٹن نے یوکرین کے جبری الحاق شدہ علاقوں میں مارشل لاء لگا دیا

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کے ان چار علاقوں میں مارشل لاء کا اعلان کر دیا ہے جنہیں ماسکو نے جبری ملحق کر لیا تھا

تفصیلات کے مطابق ان جبری الحاق شدہ چاروں علاقوں میں ولادیمیر پیوٹن کے حکم کے بعد تمام علاقوں کے سربراہوں کو اضافی ہنگامی اختیارات بھی سونپ دیئے ہیں۔

ولادیمیر پیوٹن نے فوری طور پر ان اقدامات کی وضاحت نہیں کی جو مارشل لاء کے تحت اٹھائے جائیں گے، لیکن کہا کہ ان کا حکم جمعرات سے نافذ العمل ہے۔ ان کا حکم نامہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مخصوص تجاویز پیش کرنے کے لیے تین دن کا وقت دیا گیا ہے۔

روسی صدر پیوٹن نے سلامتی کونسل کے اجلاس کے آغاز پر ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ریمارکس میں کہا کہ ہم روس کی سلامتی اور محفوظ مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے اپنے لوگوں کی حفاظت کے لیے بڑے پیمانے پر مشکل کاموں کو حل کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

روسی صدر نے کہا کہ جو لوگ فرنٹ لائنز پر ہیں یا فائرنگ رینجز اور ٹریننگ سینٹرز میں تربیت حاصل کر رہے ہیں، انہیں ہماری حمایت محسوس کرنی چاہیے اور جاننا چاہیے کہ ان کے پیچھے ہمارا بڑا عظیم ملک اور متحد لوگ ہیں۔

Advertisement

روس کی پارلیمنٹ کا ایوان بالا چاروں خطوں میں مارشل لاء لگانے کے پیوٹن کے فیصلے پر فوری طور پر مہر لگانے کے لیے تیار تھا۔

مسودہ قانون اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ اس میں سفر اور عوامی اجتماعات پر پابندیاں، سخت سنسر شپ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے وسیع تر اختیارات شامل ہو سکتے ہیں۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنے حکم نامے کے تحت روسی علاقوں کے سربراہان کو دیے جانے والے اضافی اختیارات کی تفصیلات بھی فراہم نہیں کیں۔

ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں میں تمام روسی خطوں کے سربراہوں کو اضافی اختیارات دینا ضروری سمجھتا ہوں۔

روسی رہنما نے یوکرین میں لڑائی سے نمٹنے کے لیے مختلف سرکاری اداروں کے درمیان رابطے بڑھانے کے لیے ایک رابطہ کمیٹی کے قیام کا بھی حکم دیا جسے وہ خصوصی فوجی آپریشن کہتے رہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر