Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران کنٹینر کے زد میں آکر خاتون رپورٹر جاں بحق

Now Reading:

پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران کنٹینر کے زد میں آکر خاتون رپورٹر جاں بحق

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران ایک کنٹینر کے زد میں آکر خاتون رپورٹر جاں بحق ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق سادھوکی کے قریب نجی ٹی وی چینل کی خاتون رپورٹر لانگ مارچ کی کوریج کے لیے موجود تھیں کہ اس دوران وہ کنٹینر سے نیچے اترتے ہوئے پھسل کر نیچے گرگئیں اور کنٹینر کے ٹرک کی زد میں آگئیں۔

خاتون رپورٹر صدف نعیم چہرے اور سر پر لگنے والی چوٹ کے باعث موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔ واقعے کے بعد پی ٹی آئی قیادت نے کنٹرینر کو اُسی مقام پر روک دیا اور کارکنان کو پیغام دیا کہ وہ کنٹرینر کے قریب نہ آئیں۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق خاتون رپورٹر کنٹینر سے اترتے ہوئے نیچے گری جس سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔

وزیراعظم کا اظہار افسوس

Advertisement

وزیراعظم شہباز شریف نے خاتون رپورٹر کی حادثاتی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدف نعیم کی ہلاکت پر شدید دکھ ہے، اندوہناک پر جتنا افسوس کیا جائے کم ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا اظہار تعزیت 

حادثے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بھی کنٹرینر سے نیچے اترے اور مارچ روکنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے ایک حادثہ ہوا ہے جس کی وجہ سے مارچ روکنا پڑا ہے۔

Advertisement
عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے آزادی مارچ کے دوران نجی ٹی وی چینل کی رپورٹر صدف نعیم کی موت کے خوفناک حادثے کے باعث صدمے میں ہوں اور میرے پاس اپنا دکھ بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر