
بغاوت پر اکسانے کے کیس میں شہباز گل اشتہاری قرار
عدالت نے شہباز گل کے خلاف فوجداری کارروائی کے لئے استغاثہ کی سماعت پر وکلا بحث کیلئے طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی سیشن عدالت میں تحریکِ انصاف کے رہنما شہبازگل کیخلاف فوجداری کارروائی کیلئے استغاثہ کی سماعت ہوئی۔
سیشن عدالت نے شہباز گل کی بریت کی درخواست پر وکلا کو 2 نومبر کو بحث کیلئے طلب کر لیا۔
ایڈیشنل سیشن جج حسنین اظہرشاہ نے ترک کمپنی البیراک کے استغاثہ پر سماعت کی۔ ترک کمپنی نے ہتک آمیز الزامات لگانے پر شہباز گل کے خلاف استغاثہ دائر کر رکھا ہے۔
سیشن عدالت نے شہباز گل کو حاضری سے استثنی دے رکھا ہے۔
درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا کہ نجی ٹی وی شو میں کمپنی پر جھوٹے الزامات لگائے گئے جس سے کمپنی کی شہرت کو نقصان پہنچا۔ استدعا ہے کہ شہباز گل کیخلاف فوجداری کارروائی کی جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News