وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ پمپنگ اسٹیشنوں کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کی زیرصدارت حیسکو اور سیپکو حکام کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں مختلف اسکیموں بشمول ولیج الیکٹریفیکشن پروگرام پر بریفنگ دی گئی۔
وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا کہ محکمہ آب پاشی کی تنصیبات اور پمپنگ اسٹیشنوں کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ کیا جائے اور ٹرانسفارمر جلنے یا خراب ہوجانے کی صورت میں کمپنیاں خود تبدیل کریں۔
وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے مزید کہا کہ صارفین کو کسی قسم کی شکایت کا موقعہ نہ دیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
