Advertisement
Advertisement
Advertisement

روس کا یوکرینی علاقوں سے الحاق منظور نہیں ہے، جو بائیڈن

Now Reading:

روس کا یوکرینی علاقوں سے الحاق منظور نہیں ہے، جو بائیڈن

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ کو روس کا یوکرینی علاقوں سے الحاق منظور نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر بائیڈن نے یوکرینی علاقوں کی روس کے ساتھ مبینہ الحاق کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔

جو بائیڈن نے روس کے ساتھ یوکرینی علاقوں کے مبیّنہ الحاق کی حمایت کرنے والے کسی بھی فرد، ادارے یا ملک پر سخت پابندیاں عایدکرنے کے لیے امریکا کی مسلسل تیاری جاری ہے۔

امریکی صدرنے اپنے یوکرینی ہم منصب ولادی میر زیلنسکی سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کے علاقوں کے روس سے الحاق کے فیصلے کو کسی صورت میں بھی تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے جلد ہی یوکرین کو 62 کروڑ 25 لاکھ ڈالر مالیت کے ہتھیاروں اور فوجی ساز وسامان کا نیا پیکج مہیا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Advertisement

صدر جو بائیڈن نے منگل کے روز یوکرینی ہم منصب ولادی میر زیلنسکی کے ساتھ ایک فون کال میں اس پیکج کی اطلاع دی ہے اور یوکرین کی حمایت جاری رکھنے کا وعدہ کیا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ یوکرین کو جب تک امریکی امداد کی ضرورت ہے، یہ جاری رہے گی۔

بائیڈن نے زیلنسکی کو مطلع کیا کہ یوکرین کو اضافی ہتھیاروں اور ساز وسامان، بشمول ہیمارس، آرٹلری سسٹم، گولہ بارود اور بکتر بند گاڑیاں دینے کا اعلان آج کیا جا رہا ہے۔

دریں اثنا امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ یہ ہتھیار اگست 2021 سے یوکرین کے لیے امریکا سے ہتھیاروں کی 22 ویں کھیپ کے تحت مہیا کیے جائیں گے۔

انٹونی بلنکن کے بقول اسلحہ کی اس تازہ ترین ترسیل سے جنوری 2021 سے اب تک یوکرین کو امریکا کی جانب سے مہیا کی جانے والی مجموعی فوجی امداد 17.5 ارب ڈالر سے زیادہ مالیت کی ہو جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر