 
                                                                              کراچی یونیورسٹی کا سیکیورٹی گارڈ 16 گریڈ کا لیکچرار بن گیا۔
دنیا میں کچھ بھی ناممکن نہیں اور کوئی بھی انسان مسلسل محنت اور لگن سے ہر مشکل سے مشکل منزل آسانی سے طے کرسکتا ہے اور منزل کے حصول میں انتھک محنت اور مسلسل جدوجہد شامل ہو تو کامیابی ضرور ملتی ہے۔ ویسے تو ہم لوگوں نے درجنوں لوگوں کی کامیابی کے قصے سن رکھے ہوں گے لیکن آج ہم بات کرنے جارہے ہیں ایک معمولی سے سیکیورٹی گارڈ کی جس نے محنت اور لگن سے وہ مقام حاصل کیا جو ہرکسی کا خواب ہوتا ہے۔
جامعہ کراچی کے ایک سیکیورٹی گارڈ نے اپنی ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ ایم فل کی ڈگری حاصل کرکے ناممکن کو ممکن کردکھایا۔ اور پھر 35 سالہ اختر نواز جامعہ میں ہی کرمنالوجی ڈیپارٹمنٹ میں وزٹنگ لیکچرار کے طور پر نوکری بھی حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔
اختر نواز کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے اس مشکل سفر کے دوران اپنی محنت اور لگن کی داستان سنائی۔
انہوں نے ایک نجی ٹی وی کو انٹریو دیتے ہوئے کہا کہ میں رات بھر ڈیوٹی کرنے کے بعد دن میں کلاسس لیتا تھا اور پھر میں نے ’’حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اسٹریٹ کرائمز کنٹرول کرنے کے چیلنجز‘‘ کے موضوع پر اپنا مقالہ جمع کروایا جس کے بعد مجھے 16 گریڈ کی لیکچرار کی نوکری دی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ جامعہ کراچی کی جانب سے جب مجھے لیکچرار بنانے کا فیصلہ کیا گیا تو میرے مخالفت میں بہت سے لوگوں نے آواز اٹھائی کہ ایک سیکیورٹی گارڈ کیسے لیکچرار بن سکتا ہے لیکن میں نے ہمت نہیں ہاری اور اپنی محنت جاری رکھی جس کی وجہ سے آج مجھے کامیابی حاصل ہوئی۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
اختر نواز کا کہنا تھا کہ میرا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع کرک سے ہے اور وہی سے انٹرمیڈیٹ تک پڑھائی کی ، جامعہ میں سیکیورٹی گارڈ بھرتی ہونے کے بعد جب میں نے یہاں طلبہ کو پڑھتے ہوئے دیکھتا تو میرا بھی شوق پیدا ہوا اور پھر بی اے پرائیوٹ کرنے کے بعد ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔
انہوں نے کہا کہ جامعہ کراچی نے بھی میرا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے میری فیس معاف کردی اور انتظامیہ کے ساتھ ساتھ وائس چانسلر خالد عراقی نے مجھے سپورٹ کیا اور اگر ان کی سپورٹ نہ ہوتی تو شاید میں آج یہ ڈگری بھی مکمل نہیں کرپاتا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چوری یا ڈکیتی کرنے سے بہتر تھا کہ میں کوئی نوکری کرتا اور اس وقت مجھے سیکیورٹی گارڈ کی نوکری مل رہی تھی تو میں نے اس میں کوئی شرم محسوس نہیں کی مگر میرا مقصد کچھ اور تھا۔
اختر نواز کا کہنا تھا کہ اگر جامعہ کراچی مجھے موقع دے گی تو میں اپنے سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ میں اصلاحات لاکر جامع کی سیکیورٹی کو مزید بہتر کرنے کی کوشش کروں گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 