
بھائی کی جانب سے پی ٹی آئی سے لاتعلقی کے اعلان پر میاں اسلم اقبال کا اہم بیان سامنے آگیا
میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ 23 اکتوبر سے پہلے لانگ مارچ کا اعلان کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے پنجاب اسمبلی کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں عمران خان کے نام پر ووٹ ملے۔
انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الہی متعدد مرتبہ وضاحت کر چکے ہیں۔ کہ جب عمران خان کہیں گے آدھے گھنٹے میں اسمبلی توڑ دیں گے۔
اسلم اقبال نے یہ بھی کہا کہ مافیاز کی سربراہی دو خاندان کر رہے ہیں جبکہ آج ہم الیکشن کمیشن کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد پیش کر رہے پیں۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ قرارداد کے ذریعے الیکشن کمشنر کی فوری تبدیلی کا مطالبہ کیا جائے گا،23 اکتوبر سے پہلے لانگ مارچ کا اعلان کریں گے۔
اسلم اقبال نے کہا کہ سیلاب نے ملک کے طول و عرض میں بے پناہ تباہی مچائی ہے، جنوبی پنجاب کے اضلاع راجن پور اور ڈیرہ غازی خان بھی سیلاب سے شدید متاثر ہوئے ہیں، لاکھوں لوگ بے گھر اور ہزاروں ایکڑ رقبے پر کھڑی فصل تباہ ہوئی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پنجاب حکومت نے سیلاب زدہ علاقوں میں بحالی کا پلان بنا لیا ہے، سیلاب سے متاثرہ نہروں کو ہنگامی بنیادوں پر بحال کیا جائے گا۔
صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرہ بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے، آخری سیلاب متاثرہ کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News