
بیرسٹراعتزازاحسن نے کہا کہ حکومت کے آنے یا جانے کا سوال شماریات کا ہے اورنمبروں پرمنحصر ہے۔
لاہورہائی کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزازاحسن نے کہا کہ پاکستان میں ماضی کے علاوہ کوئی پیش گوئی نہیں کی جا سکتی۔ چھ ماہ پہلے کیا کوئی یہ پیش گوئی کرسکتا تھا کہ یہ سب کچھ الٹ پلٹ ہو جائے گا۔ عمران خان باہر پھررہا ہوگا اورشہبازشریف کرسی پر بیٹھا ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ شہبازشریف اور حمزہ صبح ضمانت کروا رہے ہوں گے اورشام کو حلف لے رہے ہوں گے۔ ن لیگ کے پاس ایسا ہنرہے کہ وہ کرسی سے چمٹے رہیں۔ انہوں نے کرسی سے چپکے رہنا ہے، خان کیلئے دشواری ہو رہی ہے۔ الیکشن کب تک ہوں گے اس پر پیش گوئی نہیں کی جا سکتی۔ ممکن ہے کہ پرسوں اعلان ہورہا ہوالیکشن ہوں گے اوربابا جی انتخابات کروائیں گے۔
بیرسٹراعتزازاحسن نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ بابا جی اس اسمبلی کو پورا سال دے دیں۔ الیکشن مسائل کا اہم حل ہوتا ہے، اتنا زیادہ تناؤ ہوگیا ہے کہ سیاست میں پہلے ایسے بیانات نہیں ہوتے تھے جس سطح پریہ لے گئے ہیں۔ مریم نواز بھی توتوکررہی ہیں اور عمران بھی توتوکررہا ہے۔ یہ بڑی پریشان کن صورتحال ہے۔
صحافی نے سوال کیا کہ بابا جی کون ہے؟ جس پر بیرسٹراعتزازاحسن نے جواب دیا کہ اگر آپ نہیں سمجھے تو آپ کی تعلیم کرنا ضروری ہے۔ پاکستان کی سیاست میں ایک شخصیت ہے جو اونچے مقام پر ہے جس نے یہ دعوی کیا ہو کہ ذرا احتیاط کرنا۔ میرے پاس اور بھی آڈیوز اور ویڈیوز ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ایک ہی شخصیت ہے جس نے تسلیم کیا ہے کہ اس کے پاس لائبریری ہے۔ اگرلائبریری ہے تو وہ وسیلے بھی ہوں گے جن کے ذریعے یہ لائبریری بنائی جاتی ہے۔ جس دن ارشد ملک کی ویڈیو آئی تو میں نے کہا تھا کہ اگر یہ درست ہے تو ن لیگ کو فوراعدالت جانا چاہئے لیکن کوئی نہیں لے کرگیا۔
بیرسٹراعتزازاحسن نے کہا کہ ثاقب نثارکی ٹیپ آئی تو میں نے کہا کہ یہ اگر درست ہے تو اسے بھی عدالت لے کرجائیں۔ اب تو مریم بی بی نے ایک کام تو بڑے واضح طورپرکردیا ہے کہ مسلم لیگ ن میں انتقال اقتدارہوجائے۔ مریم نواز نے ہی محنت کی ہے اور اس نے ٹیک اوورکرلیا ہے۔ مسلم لیگ ن کی سیاست کو مریم نے ہی بڑھا کررکھا ہے، جلسے بھی اسی نے کیے ہیں۔
انھوں نے مذید کہا کہ مخالفت بھی مریم نے ہی مول لی، والد کے لندن جانے کے بعد وہ تنہا لڑتی رہی ہیں۔ مریم نوازنے سارے انکل فارغ کر دیے ہیں۔ اس پارٹی میں انکل کی اب کوئی وقعت نہیں ہے۔ مسلم لیگ ن کی زیادہ ترسیاست مریم نوازکے ہاتھ میں ہے جس کی وجہ سے درجہ حرارت بڑھے گا۔
اعتزاز احسن نے کہا کہ مریم کے کلام میں بہت حدت ہے۔ مریم اگر20 منٹ تقریر کرے تو ساری کی ساری خان پرہوسکتی ہے۔ یہ نازک وقت ہے خان اور مریم کی جانب سے نرم لہجے کی ضرورت ہے۔ اگر قومی لحاظ سے کوئی صحیح سیاست کر رہا ہے تو وہ بلاول بھٹو ہے۔ بلاول کا لہجہ نرم ہے اور وہ اپنے فرائض منصبی ادا کررہا ہے۔
انھوں نے گفتگو میں کہا کہ بلاول نے پاکستان کی عالمی سطح پرجو نمائندگی کی ہے وہ بڑی اچھی ہے۔ بلاول پانیوں میں بھی گیا ہے۔ دونوں کو بلاول والا لہجہ اپنا لینا چاہئے اور پاکستان کی خدمت کیلئے کام کرنا چاہئے۔
اعتزازاحسن نے کہا کہ یہ کوئی بات نہیں ہے کہ اسحاق ڈارآ گیا یے، اسحاق ڈار آ گیا ہے۔ دل تو چاہتا ہے کہ اسحاق ڈار کو مبارکباد دوں، وہ میرا کولیگ رہ چکا ہے۔ کاش وہ چھپ چھپا کر اسمگل آؤٹ ہوکربھاگا نہ ہوتا اور اس طرح ڈرتا ڈرتا واپس نہ آتا۔ مفتاح بیچارے کے ساتھ ہمدردی بہت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News