
بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ عوام امپورٹڈ حکومت سے چھٹکارا پانے کے لیے عمران خان کے ساتھ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان لاہور سے لانگ مارچ کی قیادت کرینگے۔
انہوں نے کہا کہ تمام اراکین اسمبلی نے لانگ مارچ کے لیے تیاری مکمل کرلی ہے، خیبر پختونخوا سے وزیراعلی محمود خان اور پرویز خٹک لانگ مارچ کی قیادت کریں گے۔
بیرسٹر سیف نے یہ بھی کہا کہ تمام ضلعی تنظیموں نے لانگ مارچ کی تیاری مکمل کی ہے، تمام اراکین اسمبلی اور ورکرز پشاور سے وزیراعلیٰ کی قیادت میں اسلام آباد روانہ ہوں گے۔
بیرسٹر محمد علی سیف نے مزید کہا کہ لانگ مارچ کے لیے عوام میں کافی جوش وخروش پایا جا رہا ہے، عوام امپورٹڈ حکومت سے چھٹکارا پانے کے لیے عمران خان کے ساتھ ہیں۔
تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی تیاری مکمل
دوسری جانب وفاقی پولیس نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی تیاری مکمل کرلی ہے۔
لانگ مارچ کے لئے 13086 افسران و اہلکار تعینات کئے جائیں گے جبکہ لانگ مارچ کے لیے4265 ایف سی، 3600 رینجرز جبکہ سندھ پولیس کے 1022 افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔
اسلام آباد لانگ مارچ سے نمٹنے کے لئے سیکیورٹی پلان سامنے آگیا ، سرکاری دستاویز کے مطابق دو ڈی آئی جی 4 ایس ایس پی 11 ایس پی نگرانی کریں گے۔
30 اے ایس پی اور ڈی ایس پی تعینات کئے جائیں گے اور اسلام آباد پولیس کےجموعی طور پر 4190 افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔
تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے اس بار وفاقی حکومت کو پنجاب ،کے پی کے اور آزادکشمیر پولیس کی مدد حاصل نہیں ہے، بلوچستان کے اتحادی حکومت نے بھی وفاق کی مدد کے لیے پولیس نہیں دی ہے۔
616 آنسو گیس گن اور 50050 شیل فراہم کر دیئے گئے جبکہ 611 بارہ بور گن اور 36700 راوند فراہم کر دیئے گئے ہیں۔
2430 ماسک اور 374 گاڑیاں بھی پولیس کو فراہم کر دی گئیں جبکہ 17 پیپر بال گنز اور اور چار ہزار پیپر بال فراہم کر دیئے گئے اور تمام پولیس افسران و اہلکاروں کو یقینی طور پر غیر مسلح ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وفاقی دارلحکومت میں انتظامیہ نے 1 ہزار 100 کنٹینرمختلف شاہرؤں کے کنارے اور مختلف جگہوں پر جمع کئے ہیں۔
علاوہ ازیں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی لانگ مارچ کی کال کے بعد کارکنان نے بھی تیاریاں شروع کردی ہیں جبکہ خواتین نے بھی لانگ میں شرکت کے لیے تیاری مکمل کرلی ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News